Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت


ایم کیوایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
 Posted on: 5/1/2014 1
ایم کیوایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت 
سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کا بہیمانہ قتل ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی گھناؤنی ساز ش کا حصہ تھا ، الطاف حسین 
ایم کیوایم میں ظرف و ضمیر کا سودا نہ کرنے والے اور اصولوں پر ڈٹ جانے والے رہنما ، ذمہ داران اور کارکنان شامل ہیں ، الطاف حسین 
اللہ تعالیٰ عظیم احمد طارق شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کی قربانیوں کو قبول فرماکر انہیں تحریکی کارکنان کیلئے مشعل راہ بنائے، الطاف حسین 
چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 21ویں برسی کے موقع پر بیان 

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 21ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جو قربانیاں دیں ہیں وہی ایم کیوایم کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مخالف قوتوں نے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کو سفاکانہ طریقے سے قتل کیا اور یہ بہیمانہ قتل ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی گھناؤنی سازش کا حصہ تھا ۔انہوں نے کہاکہ جس حق پرستی کی تحریک میں اپنے ظرف و ضمیر کا سودا نہ کرنے والے اور اصولوں پر ڈٹ جانے والے رہنما ، ذمہ داران اور کارکنان شامل ہوں اسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم حق پرستی کی راہ میں اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے حق پرست شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور انشاء اللہ حق پرستی کی تحریک کے منزل تک پہنچنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عظیم احمد طارق شہید سمیت تحریک کے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کی عظیم قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما کر انہیں تحریکی کارکنان کیلئے مشعل راہ بنا دے ۔

9/29/2024 2:20:00 AM