Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شکاگو کے مزدوروں کی جدوجہد اورعظیم قربانیاں ملک بھر کے غریب و مظلوم مزدوروں کے لیے مشعل راہ ہے، الطاف حسین


شکاگو کے مزدوروں کی جدوجہد اورعظیم قربانیاں ملک بھر کے غریب و مظلوم مزدوروں کے لیے مشعل راہ ہے، الطاف حسین
 Posted on: 5/1/2014 1
شکاگو کے مزدوروں کی جدوجہد او ر عظیم قربانیاں ملک بھر کے غریب و مظلوم مزدوروں کے لیے مشعل راہ ہے، الطاف حسین
اگر مزدوروں کی اہمیت کو فراموش کر دیا جائے تو وہ ملک حقیقی تبدیلی و ترقی سے یکسر محروم ہوجاتا ہے ، جنا ب الطاف حسین 
یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام
لندن ۔۔ 30، اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں غریب مزدور طبقے کو انکے جائز حقوق کی فراہمی ممکن بناکر ہی ملک میں تبدیلی اور ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے ،دنیا بھر میں مزدوروں کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور محنت کشوں اور انکے اہل خانہ کو معیاری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک میں مزدور طبقے کو انکے بنیادی حقوق میسر نہیں ہیں۔ یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں جناب الطا ف حسین نے کہا کہ گزشتہ 65برسوں سے پاکستان کے اقتدار پر قابض جاگیر داروں ،وڈیروں ، سرمایہ داروں نے ملک کے مزدور طبقے کو اپنا غلام بنا کر رکھا ہوا ہے اور آج تک ا نہیں وہ بنیادی حقوق فراہم نہیں کئے گئے ہیں جودنیا بھر کے تہذیب یافتہ ممالک کے مزدور طبقے کو میسر ہیں یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان معاشی لحاظ سے بھی پستی کا شکار ہے ۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اس ملک کے مزدوروں کی محنت اور انکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اوراگرملک کی ترقی میں محنت اور مزدوروں کی اہمیت کو فراموش کر دیا جائے تو وہ ملک تبدیلی و ترقی سے یکسر محروم ہوجاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مزدور طبقے کو بنیادی مراعات ، سہولیات اور وہ آسائش نہیں دی جاتیں جس سے وہ خود اور انکے اہل خانہ مستفید ہو سکیں،بد قسمتی سے پاکستان ابتدا ء ہی سے ایسے دہرے نظام کا شکار رہا ہے جس میں 2فیصد مراعات یافتہ طبقہ ہر دور میں عیش و آرام کی زندگی بسر کر تا ہے جبکہ 98فیصد غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو صحت ، تعلیم ، خوراک جیسی بنیادی انسانی زندگی کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے بھی تگ و دو کر نی پڑتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ1886ء میں امریکہ کے شہر شکاگو کے مزدوروں کی اپنے جائز حقوق کیلئے کی جانے والی جدوجہد او ر عظیم قربانیاں ملک بھر کے غریب و مظلوم مزدوروں کے لیے مشعل راہ ہے ،شکاگو کے محنت کشوں نے تما م تر ریاستی جبر و تسلط کے باوجود اپنے جائز حق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جس کے نتیجے میں بے شمار محنت کشوں نے جانوں کے نذرانے دئیے ،سیکڑوں محنت کش زخمی ہوئے،مزدور رہنماؤں کوقید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں لیکن انھوں نے اپنے حقوق کے حصول کی جدو جہد کو جاری رکھا اور آج ہم انکی اسی جدو جہداورعظیم قربانیوں کو سنہرے الفاظ میں یاد کرکے یوم مئی مناتے ہیں اور شکاگو کے مزدور طبقے کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

9/29/2024 2:20:49 AM