Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اےپی ایم ایس او کے زیر اہتمام جامعہ کراچی کے بارہویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح


اےپی ایم ایس او کے زیر اہتمام جامعہ کراچی کے بارہویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح
 Posted on: 4/28/2014
اےپی ایم ایس او کے زیر اہتمام جامعہ کراچی کے بارہویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح 
پیغام امن ٹورنامنٹ صرف کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں بلکہ اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی کے طلبہ کی جانب سے ملک بھر کے طلبہ کے لئے امن کا پیغام ہے،اے پی ایم ایس او
گزشتہ 66برسوں سے اس ملک میں تعلیم اور طلبہ کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ فیصل سبزواری
کراچی۔۔۔28؍ اپریل 2014ء 
سالہائے گذشتہ کی طرح اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہو ئے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ کراچی کے بارہویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح مشیر خصوصی وزیر اعلیٰ فیصل سبز واری اور پروائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر قیصر نے بیٹنگ کر کے جامعہ کراچی ولیکا گراؤنڈ میں کیا ۔ٹورنامنٹ میں جامعہ سے تعلق رکھنے والی260سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پروائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر قیصر، مشیر خصوصی وزیر اعلیٰ فیصل سبز واری، مرکزی اراکین سیدوقاص علی شاہ ، عادل خان، احمر فلسطینی اور امر قائم خانی نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کا کہنا تھا کہ پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ گزشتہ بارہ برسوں سے جامعہ کراچی میں اے پی ایم ایس او کی نمایاں روایت رہا ہے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر اے پی ایم ایس او کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ فیصل سبز واری نے طلبہ و طالبات سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومتوں نے گزشتہ 66برسوں سے اس ملک میں تعلیم اور طلبہ کے لئے کچھ نہیں کیا تعلیمی بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے تعلیمی نظام کو شدید اصلاحات کی ضرورت ہے گزشتہ دور حکومت میں وزارتِ امور نوجوان میں گرلز ہاسٹل کے قیام کے لئے کام کا آغاز کیا گیا تھاجو الیکشن کے بعد روک دیا گیا موجودہ دور حکومت میں گرلز ہاسٹل کی ازسر نو تعمیر کا آغاز کر دیا گیا جس کی تکمیل چند ماہ میں ہو جائے گی۔ فیصل سبز واری نے 12اگست کو انٹر نیشنل یوتھ ڈے کے سلسلے میں منعقدہونیوالے یوتھ فیسٹیول میں شرکت کی دعوت بھی دی۔اے پی ایم ایس او کے مرکزی رکن عادل خان نے کہا شہر کے موجودہ حالات نے طلبہ کے ذہن پر گہرے منفی اثرات ڈالے ہیں پیغام امن ٹورنامنٹ محض ایک کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں بلکہ اس ملک بھر کے طلبہ کے لئے امن کا پیغام ہے جس کے قاصد جامعہ کراچی کے طلبہ اوراے پی ایم ایس او ہیں،جبکہ مرکزی رکن سید وقاص علی شاہ کا کہنا تھا کہ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن اپنے ابتداء ہی سے طلبہ کو نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں فراہم کرنے کا مرکز رہی ہے،اس سے قبل بھی اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی کے طلبہ کے لئے مثبت سر گر میوں کا گہوارہ رہی ہے اس سلسلے میں سترہ برس کے طویل عرصے کے بعداے پی ایم ایس اور کے پلیٹ فارم سے کل کراچی گولڈ میڈل اردو مباحثہ ،اے پی ایم ایس او شعبہ طالبات کے تحت نیشنل ویمن کانفرنس جیسے پروگرامز کے علاوہ اور اسی طرز کے دیگر پروگرامز کا بھی وقتا فوقتا انعقاد کیاجاتا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اردو ڈیپارٹمنٹ اور پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں جامعہ کراچی سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی کثیر تعدادپرجوش انداز میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی۔جبکہ پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ میں طلبہ و طالبات کے لئے کھانے اور مشروبات کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔














9/29/2024 2:20:00 AM