Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم پر لسانی جماعت ہونے کے الزامات لگانے والوں کو وقت نے غلط ثابت کردیا ہے ، رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان


ایم کیو ایم پر لسانی جماعت ہونے کے الزامات لگانے والوں کو وقت نے غلط ثابت کردیا ہے ، رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان
 Posted on: 4/28/2014
ایم کیو ایم پر لسانی جماعت ہونے کے الزامات لگانے والوں کو وقت نے غلط ثابت کردیا ہے ، رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان 
حق پرست کارکنان باطل قوتوں کے تمام تر مظالم ، جھوٹے مقدموں اور صعوبتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ،رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی
کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس میں ذمہ داران و کارکنان کے اجتماع سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 28اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر لسانی جماعت ہونے کے الزامات لگانے والوں کو وقت نے غلط ثابت کردیا ہے آج کے اجتماع میں پاکستان کی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ایم کیو ایم ملک بھر کے مظلوم اور پسے افراد کی نمائندہ جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کی مرکزی کابینہ کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی جدو جہد ملک کے غریب ، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کو ان کے جائز حقوق کے حصول کے لئے ہے اورہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم قائد تحریک کے نظریہ حق پرستی کو اپنے گلی ، محلوں ، علاقوں ،شہروں ، گاؤں ،گوٹھوں کے مظلوم عوام تک پہنچاکر انسانیت کی بھلائی میں اپنا کردار ادا کریں ۔انھوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ حق پرستی کی تحریک کے کارکن ہیں لہٰذا وہ خود کو تمام اخلاقی و سماجی برائیوں سے دور رکھیں تاکہ وہ ملک و قوم کی فلاح میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں ۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شا ہوانی ، ایم کیو ایم مضافاتی کمیٹی کے ذمہ داران ، مختلف سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران اور کراچی کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے بزرگ ،خواتین ، نوجوان کارکنان کی بڑ ی تعداد موجود تھی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف شا ہوانی نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کا پیغام حق پرستی کراچی اور حیدر آبادسے نکل کر ملک کے کونے کونے میں پہنچ چکا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سمیت ایم کیو ایم کے تمام سیکٹرز و یونٹس میں ملک میں بسنے والی تمام قومیتوں ، قبیلوں اور طبقوں کے افراد موجود ہے ۔انھوں نے کارکنان کو تلقین کی کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کے نظریے کو پھیلانے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں اور تمام تر مظالم اور صعوبتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں جب جناب الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہد کرنے والے 98فیصد غریب متوسط طبقے کے عوام کو جلدان کے حقوق نصیب ہونگے ۔بعد ازاں سیف یارخان نے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کی مرکزی کابینہ کے لئے فرخ اعظم کو انچارج ، سید احمد رضا اور محمد اسلم بلوچ کو جوائنٹ انچارج سمیت 17رکنی مرکزی کمیٹی کا اعلان کیا جس میں او ر ذمہ داران، کارکنان و حق پرست عوام سے مہذب طرز عمل اپنائیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریے کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

9/29/2024 2:19:15 AM