جناب الطاف حسین کا ایم کیوایم بدین زون میرانی کے یونٹ انچارج محمد رمضان مندرو کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی :۔۔۔27اپریل 2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم بدین زون میرانی کے یونٹ انچارج محمد رمضان مندرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین