Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کوہراساں کرنا اور انٹرنیشنل چینل الجزیرہ پر پابندی عائد کرنا قابل مذمت ہے۔

 حکومت  پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کوہراساں کرنا اور انٹرنیشنل چینل الجزیرہ پر پابندی عائد کرنا قابل مذمت ہے۔
 Posted on: 8/5/2026 1

حکومت  پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کوہراساں کرنا اور انٹرنیشنل چینل الجزیرہ پر پابندی عائد کرنا قابل مذمت ہے۔ 
کشمیری عوام نے آزادکشمیر میں ہونے والے جعلی الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے اوروہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بجائے  وہاں مظالم  کے خلاف  احتجاج کررہے ہیں۔ حکومت نے اس صورتحال  کو دنیا سے چھپانے کے لئے ایک طرف تو آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ کی سروس  بند کردی  ہے اوردوسری جانب  میڈیا کوبھی کنٹرول کیا جارہا ہے۔  تمام میڈیا کو سختی سے ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ الیکشن کے حوالے سے صرف وہی خبرنشرکریں جوسرکاری سطح پر انہیں فراہم کی جائے، میڈیا کے نمائندوں کوکھلی کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں، جو صحافی وہاں کی صحیح رپورٹنگ کرتا ہے اس کو اٹھالیا جاتاہے، انٹرنیشنل نیوزچینل الجزیرہ کے نمائندے حیدرکمال نے آزادکشمیر  الیکشن کے حوالے سے صحیح رپورٹنگ کی اور اپنی رپورٹ میں کشمیریوں کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ  اور ووٹنگ کاٹرن آؤٹ بہت کم ہونے اورکشمیریوں کے احتجاج کا زکرکیا توحکومت کی جانب سے پاکستان میں الجزیرہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے اورآزادانہ صحافت کو قید کرنے کا عمل ہے۔  یہ سلسلہ بند کیا جائے۔

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر فکری نشست سے خطاب

8/6/2026 4:05:43 PM