Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس علوی ایڈوکیٹ کی نوجوان مقتول تاجرمیررضا کے والد میرحسن سے تعزیت

 ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس علوی ایڈوکیٹ کی نوجوان مقتول تاجرمیررضا کے والد میرحسن سے تعزیت
 Posted on: 8/6/2026 1

ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس علوی ایڈوکیٹ کی نوجوان مقتول تاجرمیررضا کے والد میرحسن سے تعزیت
 میررضا شہید کے سفاکانہ قتل کارخ موڑنے کی کوشش نہ کی جائے، قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے۔ ایم کیوایم 

کراچی……6  اگست 2026ء 
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس علوی ایڈوکیٹ نے کراچی کے مقتول نوجوان تاجرمیررضاکے گھر سوسائٹی جاکران کے والدمیرحسن سے ان کے جواں سال صاحبزادے کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کی۔ انہو ں نے میررضاشہید کے والدسے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بہت بڑاسانحہ ہے اوراس پر قائد تحریک الطاف حسین اوران کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ میررضاشہید کے سفاکانہ قتل کارخ موڑنے کی کوشش نہ کی جائے، قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے اورقاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔ اس موقع پر میرضاشہید کے والد میرحسن نے کہاکہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے کوانصاف فراہم کیاجائے۔

8/6/2026 3:45:15 PM