Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری میں راشن کی تقسیم


جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری میں راشن کی تقسیم
 Posted on: 4/26/2014
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری میں راشن کی تقسیم 
جناب الطاف حسین نے عوام میں پیدا کی جانے والی تفریق اور نفرتوں کا خاتمہ کیا ، حق پرست ارکان اسمبلی ساجد احمد ، عارف بھٹی ملیر کے علاقے کرسچن کالونی برف خانہ میں راشن تقسیم کی تقریب کے شرکاءسے خطاب 
کراچی ۔۔۔26، اپریل 2014ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایسٹر کے موقع پر ملیر کے علاقے کرسچن کالونی برف خانہ میں مسیحی برادری کے خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔اس سلسلے میںگزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ اقلیتی امور کے زیر اہتمام کرسچن کالونی برف خانہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عارف بھٹی ، ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج سید منور السلام ، جوائنٹ انچارج گردھاری لعل ،رکن نوید ملک نے شرکت کی اور مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔ راشن تقسیم کی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے حق پرست ارکان اسمبلی ساجد احمد اور عارف بھٹی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں رہنے والے ہر مذہب ، مسلک ، عقیدے ، زبان اورقومیت کی تفریق کے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری میں راشن کی تقسیم کا پروگرام جناب الطا ف حسین کی جانب سے بلاتفریق دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کی وسعت اور گہرائی کو ثابت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتوں اور ان کے رہنماﺅں نے ہمیشہ مذہب ، مسلک ،عقیدے اور قومیت کے نام پر عوام میں تفریق اور نفرتیں پیدا کرنے کی سازشیں کی ہیں لیکن جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے عوام میں پیدا کی جانے والی تفریق اور نفرتوں کا نہ صرف خاتمہ کیا بلکہ انہیں ایک دوسرے سے قریب سے قریب تر کرکے وہ کار ہائے نمایاں انجام دیا ہے جس سے نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتیں ابھی تک محروم ہیں ۔ تقریب سے ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج منور الاسلام نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مسیحی برادری نے ایسٹر کے موقع پر راشن کی تقسیم پر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دلی تشکرکااظہار کیا اور ان کی درازی عمر ،صحت و تندرستی کیلئے دعائیں کیں ۔ 



9/29/2024 12:14:13 AM