Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں آٹے کی قلت کانوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی


کراچی میں آٹے کی قلت کانوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/26/2014
کراچی میں آٹے کی قلت کانوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی 
رواںسال نئی فصل آنے کے باوجودکراچی میںآٹے کابحران لمحہ فکریہ ہے
حکومت شہریوںکومہنگے داموںآٹافروخت کرنے والے ذخیرہ اندورزوںکے خلاف فوری قانونی کارروائی کرے
کراچی ۔۔۔26، اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میںآٹے کی مصنوعی قلت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قلت کانوٹس لیا جائے۔ایک بیان میںرابطہ کمیٹی کہاکہ رواںسال گندم کی نئی فصل آنے کے باوجودکراچی میںفلورملزکومقررہ مقدارمیں گندم سپلائی نہیں کی گئی جس کے باعث آٹے کی سپلائی میںاچانک کمی سے شہرمیںآٹے کا مصنوعی بحران سامنے آیاہے جبکہ آٹے کے مصنوعی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے شہریوں کومنہ مانگے مہنگے داموںآٹا فراہم کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک اسے وقت میںجب مہنگائی اپنے عروج پرہے اورنئی فصل آنے کے باوجودآٹے کے بحران سے غریب شہریوںکوشدیدمشکلات کاسامناہے اوروہ مہنگائی کے اس دورمیںاپنااوراپنے بچوںکاپیٹ بھرنے کے لئے مہنگے ترین داموںآٹاخریدنے پرمجبورہیںجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کراچی میںآٹے کی قلت کانوٹس لیاجائے، شہریوںکومہنگے داموںآٹا فروخت کرنے والے ذخیرہ اندورزوںکے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے اورآٹے کے مصنوعی بحران پرقابوپانے کیلئے فلورملزکومقررہ مقدارمیںگندم فراہم کی جائے ۔

9/29/2024 12:15:33 AM