Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میرپورخاص میں حکومتی اداروں کے منقطع بجلی کنکشن بحال کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی


میرپورخاص میں حکومتی اداروں کے منقطع بجلی کنکشن بحال کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی
 Posted on: 4/26/2014
میرپورخاص میں حکومتی اداروں کے منقطع بجلی کنکشن بحال کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی
وفاقی حکومت ،میر پورخاص ضلع میں بلدیاتی اداروں کے منقطع کنکشن بحال کر وائے ، حق پرست رکن ڈاکٹر ظفر کمالی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 26اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ سے سندھ اسمبلی کے رکن ڈاکٹر ظفر کمالی نے ضلع میر پور خاص میں واپڈاکی جانب سے بلدیاتی اداروں کی بجلی کی بندش کے باعث عوام کو ہونے والی مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں کہا کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی نے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کی ہدایت پر تین روز قبل نکاسی و فراہمی آب کے کنکشن منقطع کئے گئے تھے جو تاحال بحال نہیں کئے گئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ملک کے اداروں کی آپس میں چپقلش کے سبب ضلع میر پور خاص کے حق پرست عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انھوں نے بلدیاتی اداروں کے ذمہ داران سے استدعا کی کہ وہ واپڈا کو بقایا جات کی فراہمی ممکن بنائیں تاکہ میر پورخاص کی منقطع بجلی کنکشن بحال کئے جائیں اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ ڈاکٹر ظفر کمالی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میر پورخاص کے مظلوم عوام کو درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے میر پورخاص ضلع میں بلدیاتی اداروں کے منقطع کنکشن بحال کروائے تاکہ میر پور خاص کے غیور عوام کو درپیش مسائل میں کمی واقع ہو سکے ۔ 

9/29/2024 12:14:34 AM