Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی جانب سے بغیر پیشگی نوٹس دیئے بلدیہ اعظمیٰ میرپورخاص سمیت دیگر سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کرنے پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی کا اظہار مذمت


وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی جانب سے بغیر پیشگی نوٹس دیئے بلدیہ اعظمیٰ میرپورخاص سمیت دیگر سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کرنے پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی کا اظہار مذمت
 Posted on: 4/23/2014
وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی جانب سے بغیر پیشگی نوٹس دیئے بلدیہ اعظمیٰ میرپورخاص سمیت دیگر سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کرنے پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی کا اظہار مذمت 
بلدیہ اعظمیٰ میر پور خاص سمیت دیگر سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کرنے سے فراہمی و نکاسی آب کا سسٹم مکمل طور پر بند ہو کر رہ گیا ہے
اسکولوں اور کالجوں کی بجلی منقطع کرنے سے معصوم بچوں سمیت انٹر کے امتحانات دینے والے طلباء و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے 
میرپور خاص میں شہریوں کو درپیش مشکلات و پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیہ اعظمیٰ سمیت دیگر سرکاری اداروں کی بجلی فی الفور بحال کی جائے اور متعلقہ اداروں کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے وقت دیا جائے، ڈاکٹر ظفر کمالی
میرپورخاص :۔۔۔23، اپریل 2014ء
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرظفرکمالی نے وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی کی جانب سے بغیرپیشگی نوٹس دیئے بلدیہ اعظمیٰ میرپورخاص سمیت دیگرسرکاری اداروں کی بجلی منقطع کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی کی جانب سے عدم ادائیگی کو جواز بناکر بغیر کوئی پیشگی نوٹس دیئے بلدیہ اعظمیٰ میرپورخاص سمیت دیگرسرکاری اداروں کی بجلی منقطع کرنے سے فراہمی آب ونکاسی آب کاسسٹم مکمل طورپر بندہوکررہ گیاہے جبکہ اسکولوں اور کالجوں کی بجلی منقطع کرنے سے نہ صرف معصوم بچوں کوتعلیم کے حصول میں مشکلات کاسامناہے بلکہ انٹر کے امتحانات دینے والے طلباء وطالبات کوبھی شدیدگرمی میں پرچہ دیناپڑرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلدیہ اعظمیٰ کی بجلی بندکرنے سے ایک جانب تو میرپورخاص شہرمیں جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑکھڑے ہوگئے ہیں اورشہرمیں تعفن پھیل رہا ہے جس سے وبائی بیماریاں پھیلنے کااندیشہ ہے اورپیدل سفرکرنیوالے شہریوں کوخصوصاًخواتین کوآنے جانے میں بھی شدیدمشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ دوسری جانب شہرمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی بندہورہ گئی ہے اورمیرپورخاص کے شہری پانی کی بوندبوندکوترس رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عابدشیرعلی صاحب جوان دنوں سندھ کے دورے پرہیں انہیں اگربجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پرکارروائی کرنی تھی تووہ پہلے متعلقہ اداروں کونوٹس جاری کرتے اورپھران کی بجلی منقطع کرتے تاہم انہوں نے بغیرکوئی نوٹس دیئے اداروں کی بجلی منقطع کردی جوسراسرناانصافی اورمیرپورخاص کے شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ڈاکٹرظفرکمالی نے مطالبہ کیاکہ میرپورخاص میں شہریوں کو درپیش مشکلات وپریشانیوں کودیکھتے ہوئے بلدیہ اعظمیٰ میرپورخاص سمیت دیگرسرکاری اداروں کی بجلی فی الفوربحال کی جائے اوربلوں کی ادائیگی کویقینی بنانے کے لئے وقت دیا جائے ۔

9/29/2024 12:13:39 AM