معروف اینکر پرسن اور ممتاز کالم نگار امتیاز عالم کے مقامی اخبار سے علیحدہ ہوجانے پر الطاف حسین کا دکھ کا اظہار
امتیاز عالم کے مقامی اخبار سے علیحدہ ہوجانے سے ان کے لاکھوں سننے والے اور ان کے کالم پڑھنے والوں کو دلی صدمہ پہنچا ہے، الطاف حسین
امتیاز عالم سے برائے کرم رابطہ کرکے مقامی اخبار میں واپس لاکر لاکھوں دلوں کی دعائیں لیں
مقامی اخبار کی انتظامیہ اور مالکان سے الطاف حسین کی درد مندانہ اپیل
آزادی صحافت میں ہر فرد کو اپنی سوچ رکھنے اور اپنی سوچ کے مطابق دائرہ ادب میں رہتے ہوئے اختلافات کو لکھنے کی پوری آزادی حاصل ہوتی ہے
لندن۔۔23اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایک مقامی اخبار کے معروف اینکر پرسن او رممتاز کالم نگار امیتاز عالم کے ایکسپریس سے علیحدہ ہوجانے پر گہرے د کھ کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اس طرح اچانک امتیاز عالم کے علیحدہ ہوجانے کے عمل سے ان کے لاکھوں سننے والے اور ان کے کالم پڑھنے والوں کو دلی صدمہ پہنچا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ آزادی صحافت میں ہر فرد کو اپنی سوچ رکھنے اور اپنی سوچ کے مطابق دائرہ ادب میں رہتے ہوئے اختلافات کو لکھنے کی پوری آزادی حاصل ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ عام بات ہے کہ معاشرے کا کوئی بھی فرد کسی لکھاری یا اینکرپرسن سے اختلاف رکھتا ہے یا اتفاق رکھتاہے یعنی اس کا حامی ہوتا ہے یا مخالف ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں مقامی اخبار کے ہمدردوں میں سے ایک ہوں لہٰذا بحیثیت قائد نہیں بحیثیت ایک ہمدرد ہونے کے ناتے مقامی اخبار کی انتظامیہ اور مالکان سے درد مندانہ اپیل کر تاہو ں کہ برائے کرم امتیاز عالم سے فوری طور پر رابطہ کر کے اپنے اخبار میں لاکر لاکھوں افراد کی خواہاشات کو پوری کرتے ہوئے ان کی دعائیں لیں ۔