پاکستان کے معروف صحافی آئی ایچ برنی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
صحافت کے میدان میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
لندن:۔۔۔22، اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کے معروف صحافی آئی ایچ برنی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ صحافت کے میدان میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ صحافتی برادری ایک عظیم ، نامور پیش قابل ترین غیر جانبدار صحافی سے محروم ہو گئی ہیں جن کا خلاء کبھی پرنہیں ہو سکتا ۔جناب الطا ف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔ (آمین )