متحدہ قومی موومنٹ کے حیدر آباد زون کے تحت مجلہ ’’مشعل‘‘ کا اجراء کردیا گیا
مجلے کا اجراء ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کیا
کراچی ۔۔۔21اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حیدر آباد زون کے زیر اہتما م مجلے ’’ مشعل ‘‘ کا اجراء کر دیا گیا ۔ اجراء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شاکر علی ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی وو اراکین اور حیدر آباد زون کے انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔