ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان نے مقامی اسپتال جا کر ایم کیوایم علماء کمیٹی کے رکن مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی کی عیادت کی
کراچی ۔۔۔ 21اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد دلاور کے ہمراہ مقامی اسپتال جاکر ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے رکن مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی کی عیادت کی۔ انھوں نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی۔