پنوعاقل میں المناک ٹریفک حادثے میں ایم کیوایم ڈیرہ غازی خان کے ڈسٹرکٹ کمیٹی ممبر انتظار حسین کی زوجہ سمیت ایک ہی گھر کے پانچ افرادکے جاں بحق ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
ملک بھر میں ٹریفک حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار
حکومت، ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے ٹھوس و مثبت اقدامات بروئے کار لائے، الطاف حسین کا مطالبہ
لندن۔۔20اپریل2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پنوعاقل میں المناک ٹریفک حادثے میں ایم کیوایم ڈیرہ غازی خان کے ڈسٹرکٹ کمیٹی ممبر انتظار حسین کی زوجہ سمیت ایک ہی گھر کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ملک بھر میں ٹریفک حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے ٹھوس و مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔انہوں نے انتظار حسین زوجہ سمیت مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔( آمین)