Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلگت بلتستان میں اشیاء خوردونوش خصوصاًگندم،تیل،چینی پروفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم کرنے پرالطاف حسین کااظہارمذمت


گلگت بلتستان میں اشیاء خوردونوش خصوصاًگندم،تیل،چینی پروفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم کرنے پرالطاف حسین کااظہارمذمت
 Posted on: 4/19/2014
گلگت بلتستان میں اشیاء خوردونوش خصوصاًگندم،تیل،چینی پروفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم کرنے پرالطاف حسین کااظہارمذمت
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اپنے اقدام پر نظرثانی کرے اور گندم ،تیل،چینی سمیت تمام اشیاء خوردنوش پر سبسڈی بحال کرے،الطاف حسین کی وفاقی حکومت سے دردمندانہ اپیل
گلگت بلتستان میں اشیاء خوردونوش خصوصاًگندم،تیل،چینی پر سبسڈی ختم کرنے کااقدام عوام کے ساتھ سراسرظلم وزیادتی اوران کااستحصال ہے
گلگت بلتستان میں اشیاء خوردونوش پر سبسڈی ختم کرنے سے وہاں کے عوام میں شدیدبے چینی اوراضطراب پایاجارہاہے اور عوام سراپااحتجاج ہیں
ایم کیوایم گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبے کی بھرپورحمایت کرتی ہے اوران کے دکھ تکلیف میں برابرکی شریک ہے
گلگت بلتستان کے عوام میں بڑھنے والی بے چینی اوراضطراب کو ختم کرنے کیلئے اشیاء خوردونوش پرفی الفورسبسڈی بحال کی جائے اور عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاجائے،وزیراعظم اوروفاقی وزیرسے الطاف حسین کامطالبہ
لندن ۔۔۔19؍ اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے گلگت بلتستان میں اشیاء خوردونوش خصوصاًگندم،تیل،چینی پروفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم کرنے کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس اقدام کوگلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ سراسرظلم وزیادتی اوران کااستحصال قراردیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے گلگت بلتستان میں اشیاء خوردونوش پر دی جانیوالی سبسڈی واپس لینے کے اقدام پرفی الفور نظرثانی کرتے ہوئے گندم ،تیل،چینی سمیت تمام اشیاء خوردنوش پر سبسڈی دے۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں اشیاء خوردونوش پر وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم کرنے سے وہاں کے عوام میں شدیدبے چینی اوراضطراب پایاجارہاہے جبکہ عوام بقاء وسلامتی اور حقوق کے حصول کیلئے سراپااحتجاج ہیں۔جناب الطاف حسین گلگت بلتستان کے عوام سے دلی ہمدردی کااظہارکیااورکہاکہ ایم کیوایم ان مطالبے کی بھرپورحمایت کرتی ہے اوران کے دکھ تکلیف میں برابرکی شریک ہے اورہرطرح سے عوام کے ساتھ ہے۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیربرائے کشمیرافیئرزاورگلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرسے مطالبہ کیاکہ گلگت بلتستان کے عوام میں بڑھنے والی بے چینی اوراضطراب کو ختم کرنے کیلئے اشیاء خوردونوش پرفی الفورسبسڈی بحال کی جائے اور عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاجائے۔

9/29/2024 12:17:21 AM