Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھر کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی ایم کیوایم کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہروں کا انعقاد


ملک بھر کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی ایم کیوایم کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہروں کا انعقاد
 Posted on: 4/18/2014
ملک بھر کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی ایم کیوایم کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہروں کا انعقاد 
مظاہروں کے شرکاء نے کارکنان کو لاپتہ کرنے اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا اور زبردست نعرے بازی کی
ایم کیوایم پر کراچی میں اگر ظلم کیا جائے تواس کے اثرات ملک بھر میں مرتب ہوں گے، ذمہ داران ایم کیوایم پنجاب 
اسلام آباد ، لاہور ، سیالکوٹ ،ملتان ، سرگودھا ، چنیوٹ ، گوجرانوالہ ، نارروال ، بہاولنگر ، لودھراں ، لیہ اور دیگر اضلاع اور تمام تحصیلوںمیں ایم کیوایم کے تحت پریس کلب کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہروں سے خطاب
لاہور ۔۔۔18، اپریل 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لاپتا کارکنان کی بازیابی اور کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ملک بھرکے پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ اس سلسلے میں صوبہ پنجاب میں ایم کیوایم کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں زبردست مظاہرے کئے گئے جن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سینیٹرنسرین جلیل ،میاں عتیق، حق پرست ارکان اسمبلی ،ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدرد عوام سمیت مختلف ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کو بغیر شناخت کی گاڑیوں میں سوار اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کرکے لاپتا کرنے اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ ایم کیوایم کے زیر اہتمام یہ مظاہرے اپر پنجاب کے اضلاع اسلام آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سرگودھا ، فیصل آباد ،سیالکوٹ میانوالی ، چنیوٹ ، خوشاب ، جھنگ ، چکوال اور ان کی تحصیلوں پیر محل پیر محل ، کمالیہ ، پیپلاں، بھوانہ ، احمد پور سیال کے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ۔ سینٹرل پنجاب کے اضلاع لاہور ، سیالکوٹ ، ساہیوال ، شیخو پورہ ، ننکانہ ، قصور ، منڈی بہاؤ الدین ، نارروال اورپاکپتن میں ایم کیوایم کے کارکنان نے پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔ اسی طرح جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان ، بہاولپور ، لودھراں ، وہاڑی ، راجن پور ، مظفر گڑھ ، بہاولنگر ، رحیم یار خان ، خانیوال ، ڈی جی خان ، لیہ کے پریس کلب کے باہر اور ان کی تحصیلوں سٹی بہاولپور ، صدر بہاولپور ، حاصل پور ، احمد پور شرقیہ ، یزمان ، خیر پور،کہروڑ پکا ، لودھراں ، سب تحصیل جلہ جیم ، تحصیل میلسی ، بوریوالہ ، وہاڑی ، روجھان ، جام پور ، سب تحصیل چوک سرور شہید ، کوٹ ادو ، مظفر گڑھ ، بہاولنگر ، چشتیاں ، فورٹ عباس ، منچن آباد ، لیاقت پور ، خانپور ، صادق آباد ، رحیم یار خان ، میاں چنوں ، کبیر والا ، جہانیاں ، کانیوال ، تونسہ شریف ، ڈیرہ غازی خان ، چوربارہ اور لیہ کے پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کے زیر اہتمام پرامن احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ پنجاب بھر کے اضلاع اور تحصیل کے پریس کلب کے باہر منعقد ہ احتجاجی مظاہروں کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں کراچی میں گرفتاریوں سے بعد سے لاپتہ کارکنان کی تصاویر اٹھا رکھی تھی اور وہ ان کی بازیابی کیلئے زبردست نعرے لگا کر احتجاج ریکارڈ کراتے رہے ۔ احتجاجی مظاہروں میں ایم کیوایم پنجاب کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کے خلاف غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کا سلسلہ فی الفور بند کرایا جائے ، کارکنان کو گرفتاریوں کے لاپتا کئے جانے اور ان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ملک بھر کی طرح پنجاب میں گہری تشویش پائی جارہی ہے اور اگر یہ سلسلہ بند نہیں کیا جاتا تو ایم کیوایم ہر سطح پر اپنے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پر کراچی میں اگر ظلم کیا جائے تواس کے اثرات ملک بھر میں مرتب ہوں گے لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف غیر قانونی اقدامات میں ملوث متعصب افسران اور اہلکاروں کے خلاف فی الفورکارروائی عمل میں لائی جائے اور ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔ انہوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چیف جسٹس صاحبان سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کو لاپتہ کرنے اور ان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف پنجاب میں اٹھنے والی آواز کافی الفور نوٹس لیں اور ایم کیوایم اوراس کے کارکنان کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا عمل فی الفور بند کراکے لاپتا کارکنان کو بازیاب کرایاجائے ۔ 

12/21/2024 7:41:19 PM