Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کے تمام مسائل کا حل تمام محروم قومیتوں کو انکے جائز حقوق فراہمی میں مضمر ہے ، گلفراز خان خٹک


ملک کے تمام مسائل کا حل تمام محروم قومیتوں کو انکے جائز حقوق فراہمی میں مضمر ہے ، گلفراز خان خٹک
 Posted on: 4/16/2014
ملک کے تمام مسائل کا حل تمام محروم قومیتوں کو انکے جائز حقوق فراہمی میں مضمر ہے ، گلفراز خان خٹک
ایم کیوایم ہزارہ آگنائزنگ کمیٹی کے تحت بلدیہ ٹاؤن میں منعقدہ اجتماع سے خطاب 
کرا چی ۔۔۔۔16اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین ملک سے فرسودہ جاگیردانہ نظام کاخاتمہ کرکے غریب ومتوسط طبقے کے عوام کوحق حکمرانی دیناچاہتے ہیں،پاکستان کو بنے 67سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن آج تک ملک کی مظلوم و محروم قومیتوں کو انکے جائز حقوق فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم کیو ایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام بلدیہ ٹاؤن میں منعقد ہ اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے تمام قومیتوں کے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے باصلاحیت لوگوں کوایوانوں میں بھیجاہے تا کہ ملک و قوم کو فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ نظام سے نجات دلا کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی مخلصانہ کوششوں کے درمیان ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام رکاوٹ بنا ہوا ہے اسی وجہ سے پاکستان اپنی تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کا واحد حل اسی میں مضمر ہے کہ ملک کی تمام محروم قومیتوں کو انکے جائز حقوق فراہم کئے جائیں اور ملک کے ہر شہری کو برابری کا مقام دیا جائے ۔گلفراز خان خٹک سانحہ 12اپریل کے شہداء ہزارہ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ اجلاس سے حق پرست رکن قومی اسمبلی سلما مجاہد بلوچ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج شکیل عباسی اور اراکین بھی موجود تھے ۔

9/29/2024 12:14:39 AM