Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر کے سینئر کارکن محمد نسیم اور ہمدرد محمد شبیر کوآہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر کے سینئر کارکن محمد نسیم اور ہمدرد محمد شبیر کوآہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 4/16/2014
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر کے سینئر کارکن محمد نسیم اور ہمدرد محمد شبیر کوآہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا 
شہداء کی نما ز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق ، عادل خان ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت 
نمازجنازہ اور تدفین کے موقع پر فضا سوگوار تھی اور انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے 
کراچی ۔۔۔16، اپریل 2014ء 
گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 162کے سینئر کارکن محمد نسیم اورہمدرد محمد شبیر کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہداء کی نما ز جنازہ فیڈر ل بی ایریا بھائی جان چوک کے قریب واقع فاروق اعظم مسجد میں ادا کی گئی ۔ نما ز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق ، عادل خان ،معاون رابطہ کمیٹی اظہار احمد خان، حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی افتخار عالم ، خالد بن ولایت ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، فیڈرل بی ایریا اور لیاقت سیکٹر کمیٹیوں کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر فضاء سوگوار تھی اور انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، شہداء کے عزیز و اقارب اور ایم کیوایم کے کارکنان غم سے نڈھال تھے جنہیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے حوصلہ دیا اور صبر کی تلقین کی ۔

12/21/2024 7:58:37 AM