ایم کیوایم کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہارتعزیت
کراچی ۔۔۔ 15اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سانگھڑ زون یونٹ ٹنڈوآدم کے کارکن محمد خالد کے والد عظیم الدین ،ایم کیوایم محمود آباد سیکٹر یونٹ UC-4A کے کارکن عرفان شاہ عالم کے والد محمد شاہ عالم ،ایم کیوایم سکھر زون سیکٹر یونٹ 28 کے کارکن عبدالرزاق کے بیٹے آصف علی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سواگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء فرمائے اور سواگوارلواحقین یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کرے۔(آمین )