Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین کی تصنیف ’’ فلسفہ محبت ‘‘ کے سندھی ترجمے ’’محبت جوفلسفو ‘‘کااجراء کر دیا گیا


ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین کی تصنیف ’’ فلسفہ محبت ‘‘ کے سندھی ترجمے ’’محبت جوفلسفو ‘‘کااجراء کر دیا گیا
 Posted on: 4/13/2014
ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین کی تصنیف ’’ فلسفہ محبت ‘‘ کے سندھی ترجمے ’’محبت جوفلسفو ‘‘کااجراء کر دیا گیا
تقریب اجراء میں سندھ کی مختلف قوم پرست سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اورسندھ کی معروف ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،
تقریب کے شرکاء نے قائد تحریک الطاف حسین کی تصنیف’’محبت جوفلسفو ‘‘پر اظہار خیا ل کیا اور اسے سراہا،
ہال میں لیٹریچر کمیٹی، سوشل میڈیا ، ویب ٹی وی کے کیمپ قائم کئے گئے اور’’محبت جوفلسفو ‘‘کا خوش نما ما ڈ ل آویزاں کیا گیا تھا
حیدر آباد ۔۔۔13اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تصنیف ’’ فلسفہ محبت‘‘ کے سندھی ترجمے ’’محبت جوفلسفو ‘‘کی تقریب اجراء حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب اجراء سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار ،اشفاق منگی ، سید شاکر علی ،متحدہ سوشل فورم کے انچارج لونگ خان چنا ،جئے سندھ قومی محاذکے چےئر مین عبد الواحد آریسر ،سابق سینیٹر اوردانشور یوسف شاہین، حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی ؒ کے مزارکے گدی نشین سیدنثار حسین شاہ کے بھائی سید رضا شاہ ،معروف ادیب و تجزیہ نگار عشرت علی خان ،معروف دانشور ممتاز بھٹو اورمعروف صحافی لالہ اسد پٹھان نے قائد تحریک الطاف حسین کی کتاب کے سندھی ترجمے ’’محبت جوفلسفو ‘‘ کے مختلف پہلوؤں پر نظر ڈالی اور مفصّل اظہار خیا ل کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالد یونس ، محمد واسع جلیل ، احمد سلیم صدیقی ، سید امین الحق ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ایم کیو ایم حیدر آباد ذون اور اندرون سندھ کے مختلف زونز کے ذمہ داران،سندھ نیشنل پارٹی کے چےئر مین اشرف نو ناری، سندھ کے مشہور انقلابی شاعر علیم باغی ، مہرا ن یونیورسٹی کے ڈائریکٹرآف اکسلنس آرٹ اینڈ ڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر بھائی خان شر، حیدر آبادتعلیمی بورڈ کے چےئرمین عبد العلیم خانزادہ ، سمیت ملک کے معروف کالم نگارو ں ،ادیبوں ،صحافتی طبقے سے تعلق رکھنی والی شخصیات ،اقلیتی برادری کے رہنما، مختلف تعلیمی اداروں کے پروفیسرز ،ڈاکٹرز ، انجینئرز اور معروف ادبی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے شرکت کی ۔تقریب کے آغاز میں ایم کیوایم حیدر آباد ذون کے انچار ج نوید شمسی و اراکین حیدر آباد ذون اورحق پرست ارکان اسمبلی ، راشد خلجی ،وسیم احمد ،زبیرحیدر آباد میں شعبہ خواتین کی انچارج ڈاکٹر فوزیہ نے ڈاکٹر فاروق ستار سمیت اسٹیج پر براجمان معزز افراد کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔تقریب کے موقع پر ہال میں دلکش اسٹیج تیار کیا گیا تھاجو سندھ کی ثقافت کا عکس پیش کر رہا تھااور ’’محبت جوفلسفو ‘‘کے عکس اور قائد تحریک الطاف حسین کی تصویر کے ساتھ سندھ کی معروف بزرگ شخصیت حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی ؒ کے مزارکے عکس والے مین اسکرین سے مذین کے گیا تھا اور ہال میں ’’محبت جوفلسفو ‘‘کا خوش نما دیوہیکل ماڈل آویزاں کیا گیا تھا جو شرکا ء کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا ۔ اس موقع پر ہا ل کے اندر ایم کیو ایم لٹریچر کمیٹی، ویب ٹی وی اور سوشل میڈیا اور میڈیا کے نمائندگان کے لیے میڈیا کیمپ قائم کیا گیا تھا۔تقریب میں 7:45پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خطاب کا اعلان کیا گیا جس پر شرکاء نے بھر پور جوش و خروش اور نعروں سے انکا استقبال کیا ۔

12/12/2024 9:14:17 PM