Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فلسفہ محبت کے منصف اور سراپا محبت جناب الطاف حسین ہیں ڈاکٹر فاروق ستار


فلسفہ محبت کے منصف اور سراپا محبت جناب الطاف حسین ہیں ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 4/13/2014
فلسفہ محبت کے منصف اور سراپا محبت جناب الطاف حسین ہیں ڈاکٹر فاروق ستار 
جناب الطاف حسین پہلے تو سیاستدان تھے اب مصنف ہوگئے ہیں ، تصنیف اور تالیف کے ساتھ انصاف کرنا بڑی چیز ہے، عبد الواحد آریسر
محبت کرنے والوں کو جناب الطاف حسین نے ایک جگہ جمع کیا ہے ، رابطہ کمیٹی رکن اشفاق منگی 
اردو کی پہلی جنم بھومی سندھ ہے ،سابق سینیٹر و دانشور یوسف شاہین 
فلسفہ محبت کی کتاب کا ایک اورچیپٹر آنا چاہئے جو عشقِ حقیقی پر مشتمل ہو ، سید رضا شاہ 
جناب الطاف حسین نے فلسفہ محبت کی کتاب میں سچی اور جھوٹی محبت کے فرق کو خوبصورتی سے واضح کیا ہے، عشرت علی خان 
فلسفہ محبت کا سندھی ترجمہ تحفہ ہے، میڈم ممتاز بھٹو 
فلسفہ محبت کی کتاب سندھ میں پیدا کی جانے والی نفرتوں کا خاتمہ کرے گی، لالا اسد پٹھان 
جناب الطاف حسین کی کتاب فلسفہ محبت علمی اور فکری کتب میں سنہری اضافہ ہے ، معصوم تھری 
حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں جناب الطاف حسین کی کتاب فلسفہ محبت کے سندھی ترجمہ کے اجراء کی تقریب سے خطاب 
حیدرآباد۔۔۔۔13، اپریل 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور سندھ کے مشہور و معروف دانشور، ادیب اور شعراء نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی کتاب فلسفہ محبت کا سندھی زبان میں ترجمہ سندھ میں پیدا کی جانے والی نفرتوں کا خاتمہ کرے گی ،فلسفہ محبت خوبصورت اور آسان زبان میں تحریر کی گئی ہے جس میں سائنسی بنیادوں پر محبت کے فلسفہ کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کی شب حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں جناب الطاف حسین کی تحریر کردہ کتاب فلسفہ محبت کے سندھی ترجمہ کے اجراء کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب اجراء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار ،جئے سندھ قومی محاذ کے سربراہ عبد الواحد آریسر، رابطہ کمیٹی کے اشفاق منگی ، سابق سینیٹر اور دانشور یوسف شاہین،،شاہ عبد الطیف بھٹائی ؒ کی درگاہ کے گدی نشین سید نثار حسین شاہ کے بھائی سید رضا شاہ ،معروف دانشور اور شاعر عشرت علی خان،علمی اور دانشور شخصیت میڈم ممتاز بھٹو ،معروف صحافی اور سکھر پریس کلب کے صدر لالا اسد پٹھان،ایم کیوایم سوشل فورم کے انچارج لونگ خان چنہ اور کتاب کے سندھی زبان کے مترجم معصوم تھرینے خطاب کیا ۔ تقریب اجراء سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج سندھ میں محبت کے حوالے سے نئی لغت بنانے جارہے ہیں جس میں لفظ محبت واحد لفظ ہوگا کہ جس کی کوئی ضد نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہ محبت کے منصف اور سراپا محبت جناب الطاف حسین ہیں ۔رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے محبت کرنے والوں کو ایک جگہ جمع کیا ہے اور انہوں نے محبت کا سچا فلسفہ دیا ہے اگر نفرتوں کو ختم کرنا ہے تو محبتوں کا عام کیاجائے ، سندھ کے مستقل باشندے فلسفہ محبت کی کتاب کا سندھی زبان میں ترجمہ پڑھیں اور محبت کے رازوں کو جانیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کو جب متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیا تو ان کا یہ عمل سندھ دھرتی اور ملک سے محبت اور عشق کا عملی ثبوت ہے ۔ سابق سینیٹر اور دانشور یوسف شاہین نے کہا کہ زندگی میں پہلی بار معلوم ہوا کہ محبت کا بھی کوئی فلسفہ ہے جبکہ ہم سمجھتے تھے کہ یہ بے ساختہ ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ، محبت کا لفظ سن کر ہم نے انگریز کے دور میں سندھ اسمبلی سے پاکستان بنانے کی تحریک منظور کرائی ، ہمیں یقین دلایا گیا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد تمام صوبے برابر کا درجہ رکھے گے لیکن سندھ کی تمام حقوق پر غیر لوگ قابض ہوگئے ۔ انہوں نے کہاکہ اردو کی پہلی جنم بھومی سندھ ہے اور یہاں اردو زبان کی بنیاد ڈالی گئی آج سے تقریبا ساڑھے چھ سو سال پہلے اردو کی پہلی سطر سندھ میں لکھی گئی ،اردو زبان سے سندھ کی محبت یہ ہے کہ سندھ میں گزشتہ تین سو سال سے اردو میں شاعری کی جاتی ہے ، جب اردو دکن اور دلی میں پاؤں جما رہی تھی تب سندھ کے لاتعداد عظیم شعراء سندھی کے علاوہ اردو میں شاعری کررہے تھے ایسے لوگوں کی کمی نہیں تھی ۔ جئے سندھ قومی محاذ کے سربراہ عبد الواحد آریسر نے کہا کہ رحمت محبت سے اعلیٰ درجہ رکھتی ہے ، محبت ، عشق کی پر سوز نہر ہے ، عشق میں جنس کو دخل ہوتا ہے اور لیکن محبت میں جنس کا دخل کم ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اغراض سے بالاتر ہوکر محبت کی جائے اور محبت حقیقت تک پہنچنے کی سیڑھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین پہلے تو سیاستدان تھے اب وہ مصنف ہوگئے ہیں اور تصنیف اور تالیف کے ساتھ انصاف کرنا بڑی چیز ہے اور ان کی کتاب فلسفہ محبت خوبصورت اور آسان زبان میں تحریر کی گئی ہے جس پر میں جناب الطاف حسین کومبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ شاہ عبد الطیف بھٹائی ؒ کی درگاہ کے گدی نشین سید نثار حسین شاہ کے بھائی سید رضا شاہ نے کہا کہ آج دنیا کے حسین وجمیل موضوع محبت پر گفتگو ہورہی ہے، چاند ، ستارے ، تارے ان سب کا وجود محبت کی وجہ سے ہوا ہے اور کائنات کی تخلیق کی بنیاد ہی محبت ہے ۔انہوں نے کہاکہ فلسفہ محبت کی کتاب میں مجھے نئی چیز نظر آئی ہے جناب الطا ف حسین نے سائنسی بنیادوں پر محبت کے فلسفہ کو اجاگر کیا ہے ،میں الطاف حسین کی کتاب کے ایک ایک جملے کے ساتھ متفق ہوں ، جناب الطاف حسین نے حقیقت سے نزدیک ہو کر مجاز محبت پر کتاب لکھی ہے اور اس کتاب کا ایک اور چیپٹر آنا چاہئے جو عشق حقیقی پر مشتمل ہو ۔ معروف دانشور اور شاعر عشرت علی خان کہاکہ معصوم تھری نے فلسفہ محبت کا سندھی ترجمہ کرکے محبت عام کرنے والوں کی فہرست میں اپنا نالکھوا لیا ہے ،محبت عین فطرت ہے فطرت بدلتی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی کتاب فلسفہ محبت بھر پور دانائی سے پُر ہے اور انہوں نے اس میں محبت کی اقسام بیان کیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محبت لاشعوری عمل ہے اور محبت کے سامنے سب بے سرو سان نظر آتے ہیں ، کتاب میں جناب الطاف حسین نے محبت کو سائنسی فلسفے پر پرکھا ہے اور خوبصورت انداز میں سمجھانے کی کوشش کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے سچی اور جھوٹی محبت کے فرق کو خوبصورتی سے واضح کیا ہے۔ انسان ازل سے محبت کا پجاری رہا ہے، وجود کو محبت ملتی ہے تو انسانیت بنتی ہے اور یہی انسانیت جناب الطاف حسین فروغ دے رہے ہیں ۔ علمی اور دانشور شخصیت میڈم ممتاز بھٹو نے کہا کہ اس کتاب میں فلاسفی پڑھنے والوں کیلئے بہت کچھ موجود ہے ، فلسفہ محبت کی کتاب کا سندھی زبان میں ترجمہ کرنا قابل تعریف اقدام ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام محبت کرنے والے اور خوش اخلاق ہیں ان کیلئے فلسفہ محبت کا سندھی ترجمہ تحفہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اردو بولنے والوں سے ہمارا خون کا رشتہ ہوگیا ہے اور خون کا رشتہ کسی سازش سے ختم نہیں کیاجاسکتا ۔ معروف صحافی اور سکھر پریس کلب کے صدر لالا اسد پٹھان نے کہا کہ اس طرح کی کتاب ملک میں کم ہی لکھی گئی ہیں جس میں فلسفہ محبت کو کھل کر بیان کیا گیا ہو ۔مجھے کتاب پڑھ کر یہ احساس ہوا کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز نہیں ہے ،غلط غلط ہوتا ہے اور صحیح صحیح ہوتا ہے ان دونوں کو یکجا کرکے کوئی بھی اپنی جان چھڑا نہیں سکتا ۔انہوں نے کہاکہ بعض عناصر سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں لیکن سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان کوئی تفریق نہیں ہے ، اردو اور سندھی بولنے والے سب بھائی اور سندھی ہیں ، ہمارے درمیان کوئی اختلاف اور نفرت نہیں ہے اس تناظر میں جناب الطاف حسین کو ’’سندھ سے عشق کا سفر ‘‘کے عنوان سے بھی کتاب تحریر کرنی چاہئے کیونکہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ سندھ دھرتی کے عوام کے درمیان محبتوں کو فروغ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی کتاب سندھ میں پیدا کی جانے والی نفرتوں کا خاتمہ کرے گی اور یہ سندھ بھر کے مستقل باشندوں کیلئے مشعل راہ ہوگی اور سندھ سے عشق کا سفر جاری رہے گا ۔ایم کیوایم سوشل فورم کے انچارج لونگ خان چنہ نے سندھ کے معروف دانشور پروفیسر حمید سندھی کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ جناب الطاف حسین کی کتاب فلسفہ محبت سندھ کیلئے بہت سود مند ثابت ہوگی کیونکہ سندھ اس وقت افرا تفری میں مبتلا ہے اور اس ماحول میں محبت کے فروغ کی ضرورت ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ کتاب سندھ میں لوگوں کے درمیان پیار و محبت کو فروغ دے گی ۔ فلسفہ محبت کا سندھی زبان کے مترجم معصوم تھری نے کہا کہ محبت کی تمام اقسام جناب الطاف حسین کی کتاب فلسفہ محبت میں موجود ہیں اوریہ کتاب علمی اور فکری کتب میں سنہری اضافہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے فلسفہ محبت پر کتاب لکھ کر کمال کیا ہے بلکہ ایسے کمالات کی ان کی ایک طویل فہرست ہے وہ ایک روایتی سیاستداں نہیں انہوں نے غریب ومتوسط طبقے سے جنم لیا اور ایک ایسی تحریک کی بنیاد رکھی جس کا مرکز اور محور مظلوم و محروم طبقہ ہے ۔


12/4/2024 4:58:03 PM