ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔13؍ اپریل 20114ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم مرکزی شعبہ اطلاعات سائبر کام ڈیپارٹمنٹ کے رکن محمد دانش کی والدہ روبینہ پروین ،ایم کیو ایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن سید عادل یارکے والد سید حفیظ یار ، سندھ تنظیمی کمیٹی بدین زون جوائنٹ سیکٹر انچارج ماتلی پیر بخش کی والدہ مسماۃ اللہ بچائی ، قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 130-Aکے کارکن تنویر احمدکی والدہ زرینہ بیگم ،کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تما م سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومین کواپنی جواررحمت میں جگہ اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔(آمین)