ایم کیو ایم گلستان جوہر سیکٹر یونٹ Aکے کارکن عرفان محمودکی شہادت جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔13 ؍ اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے گلستان جوہرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں میں ایم کیوایم گلستان جوہر سیکٹر یونٹ Aکے کارکن عرفان محمود کی شہادت پرگہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے عرفان محمود شہیدکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عرفان محمود شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ عرفان محمود شہید کے قتل کانوٹس لیاجائے اور ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکن کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔