ایم کیو ایم شعبہ اقلیتی امور کی کمیٹی کے نو منتخب ارکان کی یادگار شہدا ء اور شہداء قبرستان(یاسین آباد )میں حاضری
قائد تحریک الطاف حسین کے بھائی ناصر حسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہید سمیت حق پرست شہدا ء کے ایثال ثواب کے لیے دعاکی
کراچی ۔۔۔ 13؍ اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ اقلیتی امور کی مرکزی کمیٹی کے نو منتخب ا رکان نے ایم کیو ایم کے شہدا ء کی قربانیوں کی یاد میں قائم یادگار اور حق پرست شہدا ء قبرستان ( یاسین آباد ) میں حاضری دی اور تحریک کے شہدا ء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور قبروں پر پھول چرھائے ۔ اس موقع پر اقلیتی امور کمیٹی کے نو منتخب ارکان نے عزم کیا کہ وہ حق پرست شہداء کے خون کو ہرگزرائیگاں نہیں جانیں دیں گے اور حق پرست شہداء نے قائد تحریک الطاف حسین کے جس مشن ، مقصد اورنظریئے کے حصول کیلئے اپنی جانیں قربان کی اس کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔