Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبہ ہزارہ تحریک کے شہداء کی برسی کے موقع پر ایم کیوایم ہزارہ آگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی بھر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد


صوبہ ہزارہ تحریک کے شہداء کی برسی کے موقع پر ایم کیوایم ہزارہ آگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی بھر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد
 Posted on: 4/13/2014
صوبہ ہزارہ تحریک کے شہداء کی برسی کے موقع پر ایم کیوایم ہزارہ آگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی بھر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد 
اجتماعات میں تحریک ہزارہ صوبہ کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا 
12، اپریل صوبہ ہزارہ کے قیام کی بنیاد کا دن ہے، انچارج ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی ایم کیوایم شکیل عباسی 
کراچی ۔۔۔13، اپریل 2014ء 
قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کراچی کے زیرا ہتمام صوبہ ہزارہ تحریک کے شہداء کی برسی کے موقع پر کراچی بھر میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تحریک ہزارہ کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس کے مرکزی اجتماعات مانسہرہ کالونی لانڈھی ٹاؤن ، عابد آباد ، بلدیہ ٹاؤن اور کے ڈی اے سوسائٹی کورنگی ٹاؤن میں منعقد ہوئے جن میں ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج شکیل عباسی ، اراکین شفیق کیانی ، احمد خان ، نصیب خان ، شاہد شیر دل ، گلبر خان ، سہیل خان ، طاہر یعقوب کے علاوہ ہزار ہ کمیونٹی کے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات کے بعد شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج شکیل عباسی نے کہا کہ 12، اپریل صوبہ ہزارہ کے قیام کی بنیاد کا دن ہے اور جن تحریکوں میں شہداء کا لہو شامل ہوجائے وہ تحریکیں تمام تر مشکلات اور کٹھن حالات کے باوجود اپنی منزل پر ضرور پہنچتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے صوبہ ہزارہ تحریک کے جائز حقوق کیلئے ہر سطح پر نہ صرف آواز بلند کی ہے بلکہ تمام تر مخالفتوں کے باوجود اپنے اصولی موقف پر آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں ۔ شکیل عباسی نے صوبہ ہزارہ تحریک کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور سوگوار لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی ۔ 

9/29/2024 12:12:53 AM