Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی کی حافظ محمد سلفی سے جامع ستاریہ میں ملاقات


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی کی حافظ محمد سلفی سے جامع ستاریہ میں ملاقات
 Posted on: 4/13/2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی کی حافظ محمد سلفی سے جامع ستاریہ میں ملاقات 
قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیاہے ، احمد سلیم صدیقی 
شیعہ سنی اکابرین ، ڈاکٹرز ، وکلاء کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر عوام کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے یہ مذہبی جھگڑا ہے، حافظ محمد سلفی 
حافظ محمد سلفی نے ایم کیوایم کے وفد کا خیر مقدم کیا اور مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے الطاف حسین کے عملی کردار کو سراہا
کراچی ۔۔۔ 13؍ اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے جامع ستاریہ کے مدیر اعلیٰ اور اہل حدیث کے رہنما حافظ محمد سلفی سے مدرسہ جامع ستاریہ میں ملاقات کی ۔اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انور رضا اور ایم کیو ایم کی علما ء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اوراراکین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے ھافظ محمد سلفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جناب الطاف حسین کی جانب سے تمام مذاہب کے عوام کے حقوق کیلئے آواز کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ملک کو فرقہ واریت اور مذہبی انتہا پسندی کی آگ میں جھونکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ملک کے با شعور عوام دشمنوں کی تمام تر سازشیں اپنے ماضی کی طرح اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں گے ۔اس موقع پر حافظ محمد سلفی نے ایم کیو ایم کے وفد کا خیر مقدم کیا اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے جناب الطاف حسین کے کردار کو سراہا ۔حافظ محمد سلفی نے کہا کہ شیعہ سنی اکابرین ، ڈاکٹرز ، وکلاء کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر عوام کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے یہ مذہبی جھگڑا ہے ۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی واقعہ پر اشتعال انگیزی کے مظاہرے سے نہ صرف گریز کریں بلکہ افواہوں پر بھی یقین نہ کریں ۔

9/29/2024 12:13:36 AM