نوجوان بالخصوص طلباء نقل کے رجحان سے پرہیز کریں ، الطاف حسین کی طلباء سے اپیل
کراچی ۔۔۔12اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے نوجوانوں خصو صاًطلبہ وطالبات کہاہے کہ نقل نہیں کرو،نقل چھوڑدیں اوروالدین واساتذاکرام کاادب واحترام کریں۔یہ اپیل انہوں نے ہفتے کی شام نذیرحسین یونیورسٹی کیمپس واقع ایس ٹی 4بلاک 4فیڈرل بی ایریامیںیونیورسٹی کے مختلف فیکلٹیزکے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ نوجوان طلبہ وطالبات والدین ،ماؤں،بہنوں کاداب کریں اوراللہ اوررسولؐ کے واسطے زیادہ سے زیادہ محنت کریں اورامتحانات میں نقل سے پرہیزکریں اور امتحانات میں دل لگاکرمحنت،کریں۔