Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پولیٹیکل پارٹیز جوائنٹ کمیٹی برائے فاٹا اصلاحات کے نمائندہ وفد کی این ڈی آئی کے عہدیداران کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات


پولیٹیکل پارٹیز جوائنٹ کمیٹی برائے فاٹا اصلاحات کے نمائندہ وفد کی این ڈی آئی کے عہدیداران کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات
 Posted on: 4/12/2014
پولیٹیکل پارٹیز جوائنٹ کمیٹی برائے فاٹا اصلاحات کے نمائندہ وفد کی این ڈی آئی کے عہدیداران کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات
ایم کیوایم فاٹا کی اصلاحات کیلئے پیش کی گئی 11نکاتی تجاویز کی مکمل حمایت کرتی ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
فاٹا کا استحکام صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ اس پورے خطے میں استحکام اور امن کا ضامن ہے، حیدر عباس رضوی
فاٹا کے عوا م کی بہتری کے لیے ملک کے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہو گا ، فاٹا اصلاحات کمیٹی 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندگان کو دی گئی پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔ 12اپریل 2014ء
پولیٹیکل پارٹیز جوائنٹ کمیٹی برائے فاٹا اصلاحات کے نمائندہ وفد نے این ڈی آئی کے عہدیداران کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار ،،حیدر عبا س رضوی اور رشید گوڈیل سے ملا قات کی ۔وفد میں فاٹا ریفارمز کمیٹی کے رہنما ارسلہ خان ہوتی ،کرامت اللہ چغرمتی ، سید اخوندزہ چٹان ، بیرسٹر سلمان آفریدی ، محترمہ انیسہ زیب طاہر خیلی ، ہاشم بابر ، اسد آفریدی ، اجمل خان وزیر ، مختار باچا ، جان محمد بلیدی ، سید آصف حسنین ، عبد الراشد ، مفتی عبد الشکور ، عبد اجلیل جان ، زر نور آفریدی اور نوابزدہ محسن علی خان شامل تھے ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔وفد کی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات تقریباً سوا گھنٹے جاری رہی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے فاٹاریفارمز کمیٹی کی جانب سے فاٹا کی اصلاحات کیلئے پیش کی گئی 11نکاتی تجاویز کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے عوام کو بنیادی ، آئینی اور جمہوری حقوق ملنے چاہئے اور فاٹا کی انتظامی حیثیت کا تعین کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ فاٹا ریفارمز کی کمیٹی میں ایم کیو ایم کے دو ارکان بھی شامل ہیں اور ایم کیو ایم سمجھتی ہے کہ فاٹا کی عوام کی بہتری کے لئے وہاں کے عوام کے فیصلے کو سنا جائے ۔ انھوں نے وفد کوایم کیو ایم کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ قائد تحریک الطا ف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے تمام منتخب ارکان فاٹا کے عوام کو آئینی ، قانونی اور سیاسی مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں اور اس ضمن میں ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 2014فاٹا کے عوام سمیت پاکستان اور اس خطے کے لئے اہم سا ل ہے اور فاٹا کے عوام کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے اانہیں بنیادی حقوق فراہم کر کے ہی پاکستان کے بیشتر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے ۔انہوں نے فاٹاکے عوام کی بہتری کے لیے NDIکی عملی اور مثبت کاوشوں کو سراہا اور انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کہ فاٹا کا استحکام صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ اس پورے خطے میں استحکام اور امن کا ضامن ہے اور فاٹا کے عوا م کو انکے جائز حقوق کی فراہمی کے بغیر پاکستان اور خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے پولیٹیکل پارٹیز جوائنٹ کمیٹی برائے فاٹا اصلاحات کے رہنماؤں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کمیٹی ملک کی10 مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل ہے اور اپنے تمام تر نظریاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر فاٹا کے عوام کی بہتری کے لیے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے عوام محب وطن ہیں ، ان کی وفاداری اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے فاٹا کے عوام کی قربانیاں نظر انداز نہیں کی جاسکتی لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ فاٹا کے عوام کے انسانی بری طرح سے پامال کئے جارہے ہیں اور دنیا بھر میں انہیں دہشت گرد کے طو رپر پیش کیا جارہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ فاٹا کے عوا م کی بہتری کے لیے ملک کے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہو گا اور خاص طور سے آئین کے آرٹیکل 247میں ترامیم کرکے فاٹا کے عوام سے امتیازی سلوک بند کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر کی طرح فاٹا میں بھی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تاکہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کیاجاسکے ۔ وفد کے تمام ارکان جناب الطاف حسین نے فاٹا کے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اُٹھائی ہے اور اپنے کارکنان کو بھی فاٹا کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایات کی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔ 

9/29/2024 12:18:12 AM