Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

برازیل اسٹریٹ چائلڈفٹبال ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے اعزازمیں ایم کیوایم کاعشائیہ


برازیل اسٹریٹ چائلڈفٹبال ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے اعزازمیں ایم کیوایم کاعشائیہ
 Posted on: 4/11/2014
برازیل اسٹریٹ چائلڈفٹبال ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے اعزازمیں ایم کیوایم کاعشائیہ
عشائیہ میں قائد تحریک کی طرف سے فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں میں 25,000 روپے فی کھلاڑی نقدی اور اعزازی یادگاری ٹرافی تقسیم کی گئی 
پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگرکسی چیزکی کمی ہے تووہ صرف اورصرف وسائل کی 
ایم کیوایم نوجوانوں کی صلاحیتیں ابھارنے کیلئے کوشاں ہے اوراپنی بساط سے بڑھ کرنوجوانوں کی مددکررہی ہے،حیدرعباس رضوی
اسٹریٹ چائلڈز نے ملک کے لئے کامیابی حاصل کرکے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا
اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی روانگی میں جو مشکلات درپیش آئیں ان کے حل کیلئے حق پرست نمائندوں نے ہماری ہر ممکن مدد کی،نویدحسن 
نائن زیروپراسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کے اعزازمیں عشائیہ سے حیدرعباس رضوی اوردیگرکاخطاب
کراچی:۔۔۔11اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے برازیل اسٹریٹ چائلڈفٹبال ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی اسٹریٹ چائلڈکی قومی فٹبال ٹیم کے اعزاز میں جمعہ کے روز ایم کیوایم کے مرکز ’’ نائن زیرو ‘‘ پر عشائیہ دیاگیااورٹیم کے کیپٹن سمیر احمداورتمام کھلاڑیوں فیضان،مہر،اویس علی،رجب،شعیب،رازق،اورنگزیب، سلمان راشد (کوچ)اور آزادفاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرسیدعطفان اور نمائندے علی بلگرامی اوردیگرمیں قائدتحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے اعزازی ٹرافی اور نقدانعامات تقسیم کیے گئے اور ملک کو قوم کے لیے انکی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا گیا ۔عشائیے کی تقریب میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی،محمد واسع جلیل،رشیڈ گوڈیل،احمد سلیم صدیقی ، خالدسلطان ، گلفراز خان خٹک،حق پرست ارکان سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلی، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ، کارکنان ذمہ داران، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور حق پرست عوام نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پرتقریب کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگرکسی چیزکی کمی ہے تووہ صرف اورصرف وسائل کی ،آج ہمارے ملک کے نوجوان محدود وسائل میں بھی جس طرح پاکستان کانام روشن کررہے ہیں اس کا اندازہ اسٹریٹ چائلڈفٹبال وولڈکیپ میں چائلڈقومی ٹیم کی کامیابی سے لگایاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کواجاگرکرنے کیلئے کوشاں ہے اوراپنی بساط سے بڑھ کرنوجوانوں کی مددکررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطا ف حسین وہ واحد لیڈرہیں جہیں اسٹریٹ چائلڈ کی کامیابی پر یقین تھا اور انھوں نے ہر سطح پر اپنے نمائندوں کو اسٹریٹ چائلڈرن فٹبال ٹیم سے تعاون اور انکی مکمل مدد وحوصلہ افزائی کی ہدایت دی۔ انھوں نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب دیگر کھیلوں میں ملک کی نامورٹیمیں ناکام ہو رہی تھیں ان اسٹریٹ چائلڈز نے ملک کے لئے کامیابی حاصل کرکے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے جس پر ایک ایک پاکستانی انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔انھوں نے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے آزاد فاؤنڈیشن کی انتظامیہ اور اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ’’نائن زیرو‘‘پرخوش آمدید کہتے ہوئے انہیں کامیابی پر مبارک باد پیش کی اورکہاکہ اسٹریٹ چائلڈز نے برازیل میں فٹبال ورلڈکپ جیت کر ملک کانام روشن کیاہے اورپوری قوم کاسرفخرسے بلندکردیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین نے اسٹریٹ چائلڈ کی قومی فٹبال ٹیم کونیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا تھا اور آج ان بچوں کی جانب سے شاندار کارکردگی پر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو جوخوشی ہوئی ہے اسکا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطا ف حسین نے اسمبلیوں میں ایم کیو ایم کے منتخب حق پرست عوامی نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے وسائل کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ کے مسائل کا حل کریں اور ملک بھر میں موجود ایسے بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔حیدرعباس رضوی نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے اسٹریٹ چلڈرنز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حق پرست نمائندوں کو قانون سازی کی ہدایت کی ہیں تاکہ اسٹریٹ چلڈرن کو ملکی سطح پر پذیرائی یقینی بنائی جاسکے ۔اس موقع پر انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ ایم کیو ایم اپنے قائد کی ہدایت پر اسٹریٹ چائلڈز کے حقوق کے لیے ہر ممکن اقدامات برو ئے کار لائے گی ۔قبل ازیںآزاد فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نوید حسن خان نے شرکا ء سے خطاب کیااوراپنی اور اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین اورحق پرست نمائندوں کاشکر یہ اداکیا۔ انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی روانگی میں جو مشکلات درپیش آئیں ان کے حل کیلئے حق پرست نمائندوں نے ہماری ہر ممکن مدد کی۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اعلیٰ کار کردگی دکھا کر قومی اسٹریٹ فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملک و قوم کا نام روشن کرکے یہ ثابت کر دیا کے اسٹریٹ چائلڈٹیلنٹ کے معاملے میں کسی عام بچے سے کم نہیں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اسٹریٹ چائلڈ کی فلاح اور انکی بہتری کے لیے حکومتی سطح پر کوئی قانون لایا جائے۔ تقریب کے اختتام پرٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیااس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان اورحق پرست نمائندوں نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں میں 25,000 روپے فی کھلاڑی نقدانعامی رقم اور اعزازی یادگاری ٹرافی تقسیم کیں۔


































9/29/2024 12:12:54 AM