Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ، جنوبی کوریا حکومت اور پرائیویٹ سیکٹرز کے تعاون سے نارتھ ناظم آبادمیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان کے پہلے ’’آلٹر نیٹ انرجی ایجو کیشن ماڈل پارک‘‘کا افتتاح کردیا گیا


ایم کیوایم ، جنوبی کوریا حکومت اور پرائیویٹ سیکٹرز کے تعاون سے نارتھ ناظم آبادمیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان کے پہلے ’’آلٹر نیٹ انرجی ایجو کیشن ماڈل پارک‘‘کا افتتاح کردیا گیا
 Posted on: 4/11/2014
ایم کیوایم ، جنوبی کوریا حکومت اور پرائیویٹ سیکٹرز کے تعاون سے نارتھ ناظم آبادمیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان کے پہلے ’’آلٹر نیٹ انرجی ایجو کیشن ماڈل پارک‘‘کا افتتاح کردیا گیا
ایم کیوایم متبادل توانائی کے ذریعے ملک وقوم کو اندھیروں سے نکالنا چاہتے ہیں،ڈاکٹر فاروق ستار
آلٹر نیٹ انرجی ایجو کیشن ماڈل پارک کی افتتاحی تقریب کے شرکاء ڈاکٹر فاروق ستا،جنوبی کوریا کے قونصل جنرل و دیگر کا اظہا ر خیال
کراچی۔۔۔11اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ،جنوبی کوریا کی حکومت اور پرائیویٹ سیکٹرزکے تعاون سے نارتھ ناظم آباد ،حیدری گرین بیلٹ پر تیار کیا جانے والا جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ’’شمسی توانائی،ہوا اور پانی ‘‘سے بجلی تیار کرنے کا پاکستان کا پہلا ’’آلٹر نیٹ انرجی ایجو کیشن ماڈل پارک‘‘کا افتتاح کردیا ۔ایجوکیشن پارک کا افتتاح ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار اورجنوبی کوریا کے قونصل جنرل Lee Change-hee نے کیا۔افتتاحی تقریب میں حق پرست ارکان اسمبلی قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی ،سید آصف حسنین ، رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد،وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی، کراچی الیکٹرل سپلائی کارپوریشن کے ڈائریکٹر آصف حسین، انرجی کے متبادل ذرائع پر کام کرنے والی کوریا کمپنی Light and Hope Share Corporation کے چیئر مین Hoon-Jeong اور ان کے وفدکے ارکان،ورلڈ وائڈ فیڈریشن کے اعلیٰ سطحی وفداورمختلف جامعات کے پروفیسرز،کالجز اور اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔آلٹر نیٹ انرجی ایجو کیشن ماڈل پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اکیسویں صدی کے چیلنجز کا سامنا کرنا ہے تو ملک اورقوم کو خود مختار بناکر توانائی کے متبادل وسائل فراہم کرنا ہونگے اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہمارا نظام تبدیل ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی سمیت دیگر بہت سے مسائل کا شکار ہے ان مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے کہ متبادل توانائی کے منصوبے بنائیں جائیں اور ان پر جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں اور متبادل توانائی کے ذریعے ملک وقوم کو اندھیروں سے نکالنا چاہتے ہیں اسی سلسلے میں جنوبی کوریا کی حکومت نے اس پروجیکٹ کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے ہم انکے اس اقدام کا خیر مقدم اور شکریہ اداکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متبادل توانائی کے حوالے سے یہ پہلا پارک ہے ،اس پارک کی تکمیل ہی جناب الطاف حسین کا ویژن ہے کیونکہ تاریخ میں وہی قوم زندہ رہتی ہے جو مشکلات سے لڑنا جانتی ہیں، ہمارے ملک میں توانائی کا بحران عروج پر ہے اگر ہمیں اسے قابو کرنا ہے تو متبادل ذرائع استعمال کرنا ہونگے اور اس پر کام کرنے والے افراد کو وسائل فراہم کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ متبادل تونائی کا پورے ملک میں انقلاب ایم کیوایم لائے گی، رفتہ رفتہ پورے کراچی کے بلدیاتی دفاتر ،شاہراہیں،پل اور دیگر مقامات پر متبادل توانائی کے ذرائع سے تیار کردہ بجلی استعمال کی جائے گی تاکہ توانائی کے بحران میں کمی لائی جاسکے۔تقریب سے جنوبی کوریا کے قونصل جنرل Lee Change-hee نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا انرجی اور دیگرمسائل کے حل میں تعاون جاری رکھے گا۔ رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک کی ہدایت ہے کہ حکومت اگر توانائی بحران پر قابو کرنے سے قا صر ہے تو حق پرست نمائندے اس پر کام کریں ،اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو آلٹر نیٹ انرجی ایجو کیشن ماڈل پارک کا تحفہ دیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شاہراہوں پرفوارے اور مونو منٹ بنانے کے بجائے سولر انرجی کے منصوبے بنائے تاکہ ایک جانب پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالا جاسکے تو دوسری جانب عوام کوتونائی بحران سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جاسکے۔رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین نے لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام کی مشکلات کو محسوس کیا اور متبادل توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو متعارف کرانے پر زور دیا یہی وجہ ہے کہ آج حق پرست منتخب نمائندوں کی کاوشوں سے جمشید ٹاؤن آفس اور اردگرد کی شاہراہوں پر بجلی سولر انرجی کے ذریعے پیدا کی جارہی ہے اور انشاء اللہ اس سلسلے کو ہم اور آگے بڑھائیں گے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا اور متبادل توانائی کے حوالے سے شرکاء کو معلومات فراہم کیں۔

9/29/2024 12:12:30 AM