Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہائرایجو کیشن کمیشن میں مستقل چئرمین کی تقرری نہ ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش


ہائرایجو کیشن کمیشن میں مستقل چئرمین کی تقرری نہ ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
 Posted on: 4/10/2014
ہائرایجو کیشن کمیشن میں مستقل چئرمین کی تقرری نہ ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش 
صوبائی حکومت ایچ ای سی کو نظر انداز کر رہی ہے جس سے طلبا ء اور اساتذہ میں بے چینی پائی جا رہی ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں جلد از جلد اہل شخص کو مستقل چےئر مین تعینا ت کریں ، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ

کراچی ۔۔۔۔10اپریل2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ آٹھ ماہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی ) میں مستقل چئرمین کی تقرری نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ہائر ایجو کیشن کمیشن کا کا م ملک میں تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنا نا اور طالب علموں کو تعلیم کی بہتر و عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے ، لیکن گزشتہ 8ماہ سے ملک کے اس اہم ادارے میں مستقل چےئر مین کی تقرری نہ ہو نا تشویش و تعجب کا باعث ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ملک میں 18 ویں ترمیم کے بعد سے نہ تو وفاقی سطح پر ایچ ای سی کا کوئی چےئر مین نامزد کیا گیا ہے اور نہ ہی صوبائی سطح پر کسی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حکومت ایچ ای سی جیسے اہم ادارے کو نظر انداز کر رہی ہے جس سے ملک کے لاکھوں طلبا ء اور اساتذہ میں بے چینی کی لہر پائی جا رہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ادارے پر توجہ دیتے ہوئے ادارے میں جلد از جلد با کردار اور اہل شخص کو مستقل چےئر مین تعینا ت کریں اور صوبے میں پہلے سے پستی کے شکار تعلیمی نظام کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔

9/29/2024 12:18:01 AM