ایم کیوایم شعبہ اطلاعات ویڈیوسیکشن کے رکن خالدمحمودکی والدہ سخی حسن قبرستان میں سپردخاک
نمازجنازہ اورتدفین میں حق پرست نمائندوں،شعبہ جات کے ارکان اوردیگرذمہ داران کی شرکت
کراچی ۔۔۔9، اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات ویڈیو سیکشن کے رکن خالد محمود کی والدہ بشیراں بیگم مرحومہ کوسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیااس سے قبل مرحومہ کی نمازجنازہ اورنگی ٹاؤن میں ان کی رہائشگاہ سے متصل روڈپراداکی گئی ،نمازجنازہ اورتدفین میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد،ایم کیوایم شعبہ اطلاعات ودیگرشعبہ جات کے ارکان،اورنگی ٹاؤن سیکٹرکمیٹی کے ذمہ داران،یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،ہمدردوں اورمرحومہ کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمرحومہ کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعاکی۔