Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معروف ڈاکٹررضاحیدرکوفائرنگ کرکے شہیدکرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


معروف ڈاکٹررضاحیدرکوفائرنگ کرکے شہیدکرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 4/9/2014 1
معروف ڈاکٹررضاحیدرکوفائرنگ کرکے شہیدکرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
ڈاکٹررضاحیدرشہیدکے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے،رابطہ کمیٹی
Muhajir Intelligensia کی ایک مخصوص منصوبہ بندی کے تحت ڈاکٹرز،انجینئرز،پروفیسرز،وکلاء،ایجوکیسنسٹ ،علمائے کرام اوراعلیٰ عہدوں پرفائزافرادکودہشت گردی کانشانہ بنایاگیا جبکہ2001ء میں100سے زائدشیعہ ڈاکٹرزکوبے دردی سے قتل کیاگیا
رابطہ کمیٹی کاڈاکٹررضاحیدرشہیدکے سوگوارلواحقین سے اظہار تعزیت ، اللہ تعالیٰ ڈاکٹررضاحیدرشہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطاکرے
لندن۔۔۔ 9 اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے ڈاکٹررضاحیدرکوقتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسےMuhajir Intelligensia Killing قراردیتے ہوئے حکومت اوراعلیٰ احکام سے مطالبہ کیاہے کہ ڈاکٹررضاحیدرسمیت قتل کیے گئے انجینئرز،پروفسرز، وکلاء، ماہر تعلیم، ٹاؤن پلانرز،میڈیاپرسن،علمائے کرام کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تسلسل کے ساتھ مہاجر ڈاکٹرز، انجینئرز،پروفیسرز،وکلاء،ایجوکیشنسٹ،ٹاؤن پلانرز،میڈیاسے وابستہ شخصیات اوراعلیٰ عہدوں پرفائزافرادکو دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے اوریہMuhajir Intelligensia کو ایک مخصوص منصوبہ بندی کے تحت ختم کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی 2001ء میں سو سے زائداہل تشیع مہاجر ڈاکٹرز کوبے دردی سے قتل کردیاگیاتھاتاہم ان کے قتل میں ملوث آج تک کوئی ایک بھی قاتل گرفتارنہیں کیاجاسکا۔رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹررضاحیدرکے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ ڈاکٹر رضاحیدرکاقتل بھی Muhajir Intelligensia کلنگ کی سازش کاحصہ ہے جس کامقصدمہاجروں کوختم کرناہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرمیں ٹارگٹ آپریشن جاری ہے اور چپے چپے پرقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور پولیس کے جوانوں کی تعیناتی کے باوجوددہشت گردی وارداتیں لمحہ فکریہ اوراس بات کا ثبوت ہیں کہ دہشت گردوں کوان اداروں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹررضاحیدرشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹررضاحیدرکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی ،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹررضاحیدربہیمانہ قتل کا نوٹس لیا جائے اورMuhajir Intelligensia سسٹیمنٹک کلنگ کی سازش کوبے نقاب کرتے ہوئے رضاحیدرسمیت قتل کیے گئے تمام مہاجردانشوروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

9/28/2024 10:27:37 PM