Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی خطیب الجامعتہ العربیہ احسن العلوم گلشن اقبال کے مہتمم مولانا مفتی محمد زر ولی خان سے ملاقات


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی خطیب الجامعتہ العربیہ احسن العلوم گلشن اقبال کے مہتمم مولانا مفتی محمد زر ولی خان سے ملاقات
 Posted on: 4/9/2014 1
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی خطیب الجامعتہ العربیہ احسن العلوم گلشن اقبال کے مہتمم مولانا مفتی محمد زر ولی خان سے ملاقات
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم کیوایم نے ہمیشہ قابل تقلید کردار ادا کیا ہے، مولانا مفتی محمد زر ولی خان 
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مولانا مفتی محمد زر ولی خان سے مدرسے کے طالب علم کی شہادت پر دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار بھی کیا
کراچی ۔۔۔9، اپریل 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان اور احمد سلیم صدیقی نے خطیب الجامعتہ العربیہ احسن العلوم گلشن اقبال کے مہتمم مولانا مفتی محمد زر ولی خان سے ملاقات کی اور ان کے مدرسے کے طالبعلم کی شہادت پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی خالد بن ولایت ، عدنان احمد اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اوراراکین بھی موجود تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مولانا مفتی محمد زر ولی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین شہر کراچی سمیت ملک بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ہمیشہ سے اپنا عملی کردار ادا کرتے رہے ہیں اورجو عناصر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو سبوتاژ کرنے کی تسلسل کے ساتھ کوششیں کررہے ہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے خلاف سرگرم عمل ہیں ۔اس موقع پر مولانا مفتی محمد زر ولی خان نے مدرسے کے طالب علم کی شہادت پر تعزیت کرنے اور غم میں شریک ہونے پر رابطہ کمیٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے قابل تقلید کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم شہر کراچی اور ملک کے مسائل کے حل کا نہ صرف ادراک رکھتی ہے بلکہ ایم کیوایم بلاتفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کے جس مشن پر عمل پیرا ہے اسی میں بھی ملک و قوم کی بھلائی اور خوشحالی مضمر ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہر کراچی میں آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے کارکنان کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے جس کا سدباب کرنا حکومت وقت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ 

9/28/2024 10:23:28 PM