Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علامہ اقبالؒ کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ضرورت ہے ، نوجوانوں کی تعلیم اور سیاسی نظام میں شمولیت کے بغیر ملک میں تعمیری سفر شروع نہیں ہوسکتا ، ڈاکٹر فارو ق ستار


علامہ اقبالؒ کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ضرورت ہے ، نوجوانوں کی تعلیم اور سیاسی نظام میں شمولیت کے بغیر ملک میں تعمیری سفر شروع نہیں ہوسکتا ، ڈاکٹر فارو ق ستار
 Posted on: 4/8/2014 1
علامہ اقبالؒ کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ضرورت ہے ، نوجوانوں کی تعلیم اور سیاسی نظام میں شمولیت کے بغیر ملک میں تعمیری سفر شروع نہیں ہوسکتا ، ڈاکٹر فارو ق ستار 
رکنیت سازی مہم میں لاہور سے تعلق رکھنے والے طلباء کی بڑی تعداد ایم کیو ایم میں شامل 
تحفظ پاکستان آرڈیننس کالا قانون ہے ، اسمبلی سے منظور کرانے سے پہلے ریفرنڈم کرایا جاتا توپاکستان کے عوام بلخصوص نوجوان اس کو مسترد کردیتے ،ڈاکٹر فارو ق ستار 
سینٹرل پنجاب مستقبل قریب میں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا مضبوط قلعہ ثابت ہو گا ، سید امین الحق 
قائد تحریک جناب الطاف حسین سچے، کھرے اور محب وطن پاکستانی رہبر ہیں ،افتخار رندھاوا 
ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں سینٹرل پنجاب کی رکنیت سازی مہم کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی
تقریب کے شرکاء سے اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار،سید امین الحق ،افتخار اکبر رندھاوا و دیگر کا خطاب
لاہور ۔۔۔8، اپریل ،2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج علامہ اقبال کے خوبواں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کی تعلیم اور سیاسی نظام میں شمولیت کے بغیر ملک میں تعمیری سفر شروع نہیں ہو سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں سینٹرل پنجاب کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پنجاب کمیٹی کے انچارج ارشاد ضفیر،سینٹرل پنجاب کمیٹی کے انچارج و اراکین سمیت ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیز کے طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے بچانے کا چیلنج درپیش ہے اورہم سب کو مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے اور پاکستان کو لاحق اندرونی و بیروزنی خطرات سے بچانے کیلئے مل کر جدوجہد کرنی ہے اور پاکستان کوپھر سے قائد اعظم محمد علی جنا حؒ اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانا ہے جہاں عوام کو تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں ، جہاں انسانوں کو مذاہب کے نام پر بھینٹ نا چڑھایا جائے ، جہاں تمام طلباء و طالبات کیلئے یکساں تعلیمی نظام ہو ۔انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردوں سے مذکرات ہو رہے ہیں ، فوجی جوانوں کے گالے کاٹنے اور عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے دہشت گردوں سے رومانس کیا جارہا ہے جو کہ ملک بچانے کا نہیں بلکہ ملک توڑنے کا فارمولا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے حالیہ بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ کونسے عناصراداروں کو مجروح کررہے ہیں ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج پاکستان میں مراعات اور مفادات کی سیاست ہو رہی ہے ماؤرائے آئین دہشت گرد اور طالبان رہا کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان آڈنینس کالا قانون ہے اس آرڈیننس کو اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے ریفرنڈم کرایا جاتا توپاکستان کے عوام بلخصوص نوجوان اس کو مسترد کردیتے۔ رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی کثیر تعداد میں ایم کیو ایم میں شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ بہت جلد صوبہ پنجاب بلخصوص سینٹرل پنجاب مستقبل قریب میں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کا مظبوط قلعہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنا ن کو دل کی گہرائیوں سے’’ جی آیا نو ‘‘کہا اور انہیں حق پرستی کے قافلے میں جناب الطاف حسین کا دستہ بازو بننے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ رکن رابطہ 


صفحہ:۔۔(02) ڈاکٹرمحمدفاروق ستار؍خطاب
کمیٹی افتخار رندھاوا نے کہا کہ پنجاب کی بدقسمتی ہے کہ یہاں کے عوام کرپشن سے پاک اورعوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے امیدواروں کو ووٹ دینے کے بجائے 64سال سے پاکستان پر مسلط جاگیرداروں اور وڈیروں کو ہی اسمبلیوں میں بھیج رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلسل پستی کی جانب گامزن ہے ، ہمیں پاکستان بچانا ہے تو پاکستان کی کمان 98فیصد غریب و متوسط طبقہ کے عوام کے ہاتھ میں دینی ہوگی اور جناب الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے 98فیصد طبقے سے تعلق رکھنے والے غریب و متوسط عوام کو ایوانوں میں پہنچایا اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین سچے، کھرے اور محب وطن پاکستانی رہبر ہیں جو ہمیشہ عوام کے دکھ در د میں ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر سطح پر نہ صرف آواز اٹھاتے ہیں بلکہ اس کیلئے عملی جدوجہد بھی کرتے ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن بسمہٰ آصف سکیھرا نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے زمانہ طالب علمی سے ہی غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کو زندگی کا بنیادی مقصد سمجھایا اور سیاست میں خدمت کے عمل کو متعارف کرایا ۔حق پرست رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ آصف نے کہا کہ ہماری تحریک ایک نظریاتی تحریک ہے جسکے نظریہ کی سچائی اس بات کا ثبوت ہے کہ آج ملک کے کونے کونے میں پیغامِ حق پرستی پھیل رہا ہے اور مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر محمد عامر بلوچ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کیلئے طلباء ہی وہ طبقہ ہے جو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔اس موقع پر سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی برائے سعودیہ عربیہ سید علی رضا نقوی ،لاہور کی معروف سماجی کارکن عاصمہ جاوید نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا ۔


9/28/2024 10:24:59 PM