Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کی جدو جہد کا مقصد ملک سے جاگیردارانہ نظام اور مورثی سیاست کا مکمل خاتمہ اور ملک میں غریبوں کی حکمرانی قائم کرنا ہے، سید امین الحق ، افتخار اکبر رندھاوا


قائد تحریک الطاف حسین کی جدو جہد کا مقصد ملک سے جاگیردارانہ نظام اور مورثی سیاست کا مکمل خاتمہ اور ملک میں غریبوں کی حکمرانی قائم کرنا ہے، سید امین الحق ، افتخار اکبر رندھاوا
 Posted on: 4/7/2014 1
قائد تحریک الطاف حسین کی جدو جہد کا مقصد ملک سے جاگیردارانہ نظام اور مورثی سیاست کا مکمل خاتمہ اور ملک میں غریبوں کی حکمرانی قائم کرنا ہے، سید امین الحق ، افتخار اکبر رندھاوا 
ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں سینٹرل پنجاب کمیٹی ، ضلع کمیٹی لاہور ، متحدہ سوشل فارم ، شعبہ خواتین اور دیگر ذمہ داران سے اظہار خیال
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام 9مارچ کو منعقد ہونے والی صوفیاء کرام ؒ کانفرنس کے بعد سے پنجاب کے عوام قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفہ سے متاثرہو کر جوق درجوق ایم کیو ایم کے پرچم تلے جمع ہو رہے ہیں، سید امین الحق 
ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن اس ملک میں رائج جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، ظالمانہ اور منافقانہ سسٹم کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، افتخار اکبر رندھاوا
لاہور۔۔۔۔7اپریل2014ء
متحدہ قو می مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور افتخار اکبر رندھاوا نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی جدو جہد کا مقصد ملک سے جاگیردارانہ نظام اور مورثی سیاست کا مکمل خاتمہ کر کے ملک میں غریبوں کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی ، ڈسٹرکٹ کمیٹی لاہور ، متحدہ سوشل فارم ، شعبہ خواتین اور دیگرشعبہ جات کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کے زیر اہتمام 9مارچ کو منعقد ہونے والی صوفیاء کرام ؒ کانفرنس کے بعد سے پنجاب کی عوام قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفہ سے متاثرہو کر جوق درجوق ایم کیو ایم کے پرچم تلے جمع ہو رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی لانے اور کرپشن سے پاک بنانے والا نسخہ صرف ایم کیو ایم کے پاس ہے ، جس کی واضح مثال کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے حق پرست نمائندوں کی جانب سے ترقیاتی کام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے ترقیاتی کام ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو منتخب کروا کر اسمبلیوں میں نہیں پہنچایا جائے گا تب تک اس ملک میں خوشحالی و ترقی نہیں آئے گی۔ اس موقع پر سید امین الحق نے سینٹرل پنجاب میں تنظیمی معاملات کا بھی جائزہ لیا اور تحصیل اور یونٹ کی سطح پر تنظیمی کام کو سراہتے ہوئے تمام ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے ذمہ داران سے کہا کہ وہ گلی گلی ، محلے محلے اور گھر گھر جا کر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکروفلسفہ پہنچاتے ہوئے انہیں یہ شعور دیں کہ ایم کیو ایم کا مقصد آپ سے ووٹ لینا نہیں بلکہ آپ کو یہ شعور دینا ہے کہ کسی جاگیردار وڈیرے کو ووٹ دینے کی بجائے متوسط طبقے کے پڑھے لکھے ایماندار نمائندے کو ووٹ دیکر اسمبلیوں میں پہنچائیں تاکہ اسمبلیوں میں جاگیردارانہ ماحول کا خاتمہ ہو سکے اور 98 فیصد عوام کی بھلائی ، انکے مسائل کے حل اور منصفانہ حقوق کے لئے قانون سازی ہو سکے۔ افتخار اکبر رندھاوا نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن اس ملک میں رائج جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، ظالمانہ اور منافقانہ سسٹم کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور یہ جنگ ہم اس ہی صورت جیت سکتے ہیں جب ہم قائد تحریک کے فکر و فلسفہ کو پنجاب کے کونے کونے میں پھیلانے کیلئے دل جوئی اور لگن سے کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جو پیغام دیتی ہے وہ امن ، محبت و آتشی کا پیغام ہے ، ایم کیو ایم کا تعلق 98فیصد غریب و متوسط طبقے سے ہے اور ہماری جماعت کسی جاگیر دار یا وڈیروے کی جماعت نہیں ہیں اسی لیے ہمیں اس ملک میں رائج اس فرسودہ نظام کے خاتمہ کیلئے دل جوئی اور بہت محنت کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہم سب کا عہد صرف اور صرف قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کے ساتھ ہے اور ہم سب کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فرمودات اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرنا ہوگا ، ہر مشکل سے مشکل گھڑی میں ہمیں اپنے قائد پر اندھا اعتماد رکھنا ہے ،ہمیں کسی بھی صورت مایوس نہیں ہونا اور ہماری محنت بہت جلد رنگ لائے گی ۔اس موقع پر ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن بسمہٰ آصف سکھیرا ، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے انچارج ارشاد ظفیر ، ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر محمد عامر بلوچ و دیگر بھی موجود تھے ۔



9/28/2024 10:26:19 PM