Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب میں ایم کیوایم کے خلاف پروپیگنڈوں کا سحرٹوٹ رہا ہےاورپنجاب کےعوام خصوصاً نوجوان تیزی سےایم کیوایم کے قریب آرہے ہیں


پنجاب میں ایم کیوایم کے خلاف پروپیگنڈوں کا سحرٹوٹ رہا ہےاورپنجاب کےعوام خصوصاً نوجوان تیزی سےایم کیوایم کے قریب آرہے ہیں
 Posted on: 4/6/2014 1
پنجاب میں ایم کیوایم کے خلاف پر و پیگنڈوں کا سحر ٹوٹ رہا ہے اور پنجاب کے عوام خصوصاً نوجوان تیزی سے ایم کیوایم کے قریب آرہے ہیں
غریب ومتوسط طبقہ کےعوام میں یہ شعورتیزی سے پھیل رہا ہےکہ ملک میں رائج فرسودہ نظام کس طرح تبدیل کیا جائے اورملک میں حقیقی تبدیلی لا ئی جائے
استحصالی طبقات نے ایم کیوایم کو پنجاب میں پھیلنے سے روکنے کے لئے اسکےخلاف طرح طرح کے زہر یلے پروپیگنڈے کئے تاکہ عوام کو بدظن کیا جاسکے 
سچے نظریہ کو پھیلنے میں دیر لگتی ہے لیکن تمام ترسازشوں ،رکاوٹوں اورمنفی پرو پیگنڈوں کے باوجود بالآ خر سچ ہی پھیلتا ہے
کارکنان مستقل مزاجی کے ساتھ تحریک کے پیپغام کو پھیلاتے رہیں ،کسی بھی صورت میں مایوس نہ ہوں ،مستقل مزاجی سے کام کرتے رہے تو انشاء اللہ کامیابی قدم چومے گی
ایم کیوایم پنجاب ہاوس میں سینٹرل پنجاب او رلاہورڈسٹرکٹ کے ذمہ داران سےفون پرگفتگو 
لندن 6اپریل 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ استحصالی طبقات نے ایم کیوایم کو پنجاب میں پھیلنے سے روکنے کے لئے اس کے خلاف طرح طرح کے زہر یلے پر وپیگنڈے کئے لیکن اب ان پر و پیگنڈوں کا سحر ٹوٹ رہا ہے اور پنجاب کے عوام خصوصاً نوجوان تیزی سے ایم کیوایم کے قریب آرہے ہیں ۔انہوں نے یہ بات لاہور میں ایم کیوایم کے صوبائی آفس پنجاب ہاوس میں سینٹرل پنجاب او رلاہور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں سے فو ن پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سینٹر ل پنجاب کے ذمہ داروں نے جناب الطاف حسین کو پنجاب میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کام اور نوجوانوں کی ایم کیوایم میں شمولیت کے حوالے سے آگا ہ کیا ۔جناب الطاف حسین نے نوجوانوں اور طلباء وطالبات کی ایم کیوایم میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ پنجاب میں اسٹیبلشمنٹ کی زیر اثر جماعتوں کا بہت اثر رسوخ رہا ہے اسی لئے ایم کیوایم جیسی جماعت جو اسٹیٹس کو کے خلاف ہے اس کو پنجاب میں کام کرنے اور اپنا تنظیمی پیغام پھیلانے میں ہمیشہ سے مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا رہا ہے ۔ ایم کیوایم کو بھی پنجاب میں بہت رکاؤٹیں پیش آئیں ،استحصالی طبقات کی گئی سازشوں کے تحت پنجاب میں ایم کیوایم کے خلاف طرح طرح کے زہر یلے پر وپیگنڈے کئے گئے ، ایم کیوایم پرملک دشمنی ، دہشت گردی اور طرح طرح کے الزامات لگائے تاکہ پنجاب کے غریب ومتوسط طبقہ کے محروم عوام کو ایم کیوایم سے بدظن کیا جائے ،انہیں ایم کیوایم سے دور رکھا جائے ، ملک میں اسٹیٹس کو اور فرسودہ جاگیر دارانہ نظام برقرار رہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ سچے نظریہ کو پھیلنے میں دیر لگتی ہے لیکن تمام تر سازشوں ،رکاوٹوں اور منفی پرو پیگنڈوں کے باوجود بالآ خر سچ ہی پھیلتا ہے ،آج تمام تر سازشوں او رزہر یلے پر وپیگنڈوں کے باوجود پنجاب کے عوام ایم کیوایم کے سچے نظریہ کو مان کر اس کے قریب آرہے ہیں، اس کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں اور اب غریب ومتوسط طبقہ کے عوام میں یہ شعور تیزی سے پھیل رہا ہے کہ ملک میں رائج فرسودہ نظام کوکس طرح تبدیل کیا جائے اور ملک میں حقیقی تبدیلی لا ئی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام خصوصاًنوجوان طبقہ میں اس شعور کا بیدار ہونا ہی ایم کیوایم کے نظریہ کی کامیابی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان سے کہا کہ وہ ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے ساتھ تحریک کے پیغا م کو پھیلاتے رہیں کسی بھی صورت میں مایوس نہ ہوں ، اگرمستقل مزاجی سے کام کرتے رہے تو انشاء اللہ کامیابی قدم چومے گی ۔ انہوں نے ذمہ داران سے کہاکہ وہ تنظیمی پرو گراموں کے ساتھ ساتھ سماجی تقریبات اسپورٹس اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھی کام کر یں تاکہ زندگی کے ہر شعبہ سے میرٹ کی بنیاد پر ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے ملک کے ہر شعبہ سے اقرباء پروری ،دوستی یاری اور پسند نا پسند کا خاتمہ ہو اور ملک کا نام روشن ہو ۔

9/28/2024 10:24:51 PM