Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک صوبہ ہزارہ (سندھ ) کے وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے رکن افتخا ر رندھاوا سے ملاقات


تحریک صوبہ ہزارہ (سندھ ) کے وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے رکن افتخا ر رندھاوا سے ملاقات
 Posted on: 4/4/2014 1
تحریک صوبہ ہزارہ (سندھ ) کے وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے رکن افتخا ر رندھاوا سے ملاقات
ملک سے فرسود ہ اور کرپٹ نظا م کے خاتمے کے بغیر عوام کی مشکلات کا حل ممکن نہیں ہے ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے، الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جو محروم عوام کی بہتری کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں ، سر دار محمد اقبال
وفد کا ہزارہ صوبے کے قیام کی حمایت پر جناب الطاف حسین سے اظہار تشکر،باباحیدر زمان کی طرف سے 12اپریل کو ایبٹ آباد میں یوم شہدا ء ہزارہ پر ہونے والے جلسے کی دعوت دی
کراچی ۔۔۔ 04اپریل 2014ء
تحریک صوبہ ہزارہ (سندھ) کے وفد نے سردار محمداقبال کی صدارت میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن افتخا ر رندھاواسے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفد نے تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کی جانب سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کو 12اپریل کو یوم شہدا ء ہزارہ کے موقع پر ایبٹ آباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ۔افتخاراکبررندھاوانے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین ملک میں مظلوم اور محروم عوام کے جائز حقو ق کے حصول کی جدوجہد کر رہے ہیں اور انھوں نے ہزارہ کی عوام سمیت ملک کی تمام مظلوم قو میتوں کے لیے آواز حق بلند کی ہے ، انھوں نے کہا کہ ملک سے فرسود ہ اور کرپٹ نظا م کے خاتمے کے بغیر عوام کی مشکلات کا حل ممکن نہیں ہے ،تمام مظلوم عوام متحد ہو کر ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ اس موقع پرایم کیو ایم کی ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج شکیل عباسی ، ایم کیو ایم خیبر پختونخوا کی صوبائی کمیٹی کے انچارج عارف شاہ اور کمیٹی کے اراکین موجود تھے ۔ ایم کیو ایم کے مرکز میں ہونے ملاقات کے موقع پر صوبہ ہزارہ تحریک( سندھ) کے صدر سردارمحمد اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جوملک کے محروم عوام کی بہتری کے لیے عملی جدو جہد کر رہے ہیں۔انھوں نے ملکی صورتحال کے تناظر میں الطاف حسین کی کا وشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ محب وطن جماعت ہے اور ایم کیو ایم کے کارکنان نے ہمیشہ ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ اس موقع پر ہزارہ صوبہ تحریک (سندھ)کے وفد نے ہزارہ صوبے کے قیام کی حمایت پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور ملک میں بسنے والے ہزارہ عوا م کی جانب سے جناب الطاف حسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

9/28/2024 10:20:55 PM