Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل ہونیوالے ہمدرد منصور احمد قریشی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل ہونیوالے ہمدرد منصور احمد قریشی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
 Posted on: 4/3/2014 1
ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل ہونیوالے ہمدرد منصور احمد قریشی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
منصور احمد قریشی امن پسندپاکستانی تھے حراست میں لیکر بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دینا انسا نیت سوز عمل ہے،ہمشیرہ منصو احمدشہید 
منصور احمد قریشی کو پاکستان سے محبت کا جو صلہ ملا ہے وہ ہماری آئندہ نسلوں کے لیے ایک پیغا م ہے 
شہید کی تدفین سوسائٹی قبر ستان میں سیکڑوں سوگواران کی موجودگی میں کردی گئی 
چیف جسٹس ہائی کورٹ ،شہید منصور احمدکی بلا جواز گرفتاری اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث عناصرکو گرفتار کر کے سزا دیں، اہلخانہ کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔ 03اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ گلستان جوہرسیکٹرکے ہمدرد منصور احمد قریشی شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسیکوں کے درمیان جمعرات کے روز سوسائٹی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیااس سے قبل شہیدکی نماز جنازہ بعدنمازعصرانکی رہاشگاہ سے متصل مسجد میں ادا کی گئی ۔ منصور احمدشہیدکی نماز جنازہ اورتدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن رشید گوڈیل ، حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمدعلی،عدنا ن احمد ،ارتضی فاروقی ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان ، مختلف سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان ،ہمدردوں اور شہید کے اہلخانہ نے بڑی تعداد نے شرکت کی اورمنصور احمد شہید کوخراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیا۔ نماز جنازہ کے بعد شہید منصور احمد کی ہمشیرہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصور احمد قریشی ایک محب وطن اور امن پسندپاکستانی تھے ، لیکن ریاستی اداروں کی جانب سے انکو حراست میں لیکربہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دینا انسانیت سوز عمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ منصور احمد قریشی کو پاکستان سے محبت کا جوصلہ ملا ہے وہ ہماری آئندہ نسلوں کے لیے ایک پیغا م ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میرے بھائی کو ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیاتھاجس کے بعد ہم نے تمام متعلقہ حکام سے انکی حوالگی کے لیے درخواست کی مگر ایک روز بعد انکی تشدد زدہ لاش گھارو کے مقام سے برآمد ہوئی ۔ اس موقع پر شہید کی ہمشیرہ آبدیدہ ہو گئیں اور حکومتی عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منصور احمد شہید کے چار معصوم بچے ہیں اب انکے مستقبل کی ذمہ داری کون لے گا ؟۔اس موقع پر شہید کے اہلخانہ نے حکومت سندھ اور چیف جسٹس ہائی کورٹ تصدق حسین جیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منصور احمد شہید کی بلا جواز گرفتاری اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں اور انکے پشت پناہوں کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا دیں ۔ بعد ازاں شہید کی تدفین سوسائٹی قبرستان میں کی گئی اس موقع پر رقت آمیز منا ظر دیکھنے کو ملے ۔

9/28/2024 10:22:02 PM