Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پولیس کے متعصب افسران کا ڈیتھ اسکواٖڈ ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کی بلا جوا ز گرفتاریوں اور حراست میں ان پر وحشیانہ تشدد کے بعد ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے ،حق پرست ارکان قومی اسمبلی


پولیس کے متعصب افسران کا ڈیتھ اسکواٖڈ ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کی بلا جوا ز گرفتاریوں اور حراست میں ان پر وحشیانہ تشدد کے بعد ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے ،حق پرست ارکان قومی اسمبلی
 Posted on: 4/2/2014 1
پولیس کے متعصب افسران کا ڈیتھ اسکواٖڈ ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کی بلا جوا ز گرفتاریوں اور حراست میں ان پر وحشیانہ تشدد کے بعد ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے ،حق پرست ارکان قومی اسمبلی
کراچی کے عوام میں پولیس اور ریاستی اداروں کے اس متعصبانہ رویے کے خلاف شدیدغم و غصہ پایا جا رہا ہے،
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ ، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ پولیس و دیگر ریاستی اداروں میں موجود متعصب اور تنگ نظر افسران و اہلکاروں کے خلاف قانو نی کار روائی کریں، حق پرست ارکان قومی اسمبلی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔۔02اپریل2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے ایم کیو ایم کے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کئے جانے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت اور ان واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے مہاجروں کی نسل کشی کے مترادف قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نام پر پولیس کے متعصب افسران نے غنڈوں پر مشتمل ڈیتھ اسکواٖڈ تشکیل دے رکھا ہے جو کراچی بھر میں ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کی بلا جوا ز گرفتاریوں اور حراست میں ان پر وحشیانہ تشدد کے بعد ماورائے عدالت قتل کرنے میں ملوث ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مہاجر کارکنان کو انکے گھروں،دفاتر اور علاقوں سے سادہ لباس اور وردی میں ملبوس ریاستی اداروں کے اہلکار گرفتا ر کر کے لے جاتے ہیں اور بعد ازاں ان کی تشدد زدہ لاشیں شہر کے مضافاتی علاقوں اور دور درازویرانوں میں پھینک دی جاتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایم کیو ایم کے کارکنان کوبلا جواز گرفتاراور ماورائے عدالت قتل کیا جاتا رہا ہے لیکن حکومت اور متعلقہ حکام پولیس میں موجود ایسے متعصب عناصرکی روک تھام میں ناکام نظر آرہے ہیں ۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے کہا کہ ایم کیوایم نے کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور حالیہ آپریشن کی حمایت بھی کی ہے لیکن چند فساد پسند عناصر کی جانب سے مذکورہ آپریشن کو ایم کیو ایم کی جانب موڑنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مہاجر عوام میں پولیس اور ریاستی اداروں کے اس متعصبانہ رویے کے خلاف غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔انھوں نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کے اس رویے کو روکا نہ گیا تو عوام انصاف کے حصول کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں اور تشدد کے بعد کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اور پولیس و دیگر ریاستی اداروں میں موجود متعصب اور تنگ نظر افسران و اہلکاروں کے خلاف قانو نی کار روائی کر کے ملک و قوم کی بقاء اور سلامتی کو یقینی بنائیں ۔

9/28/2024 10:21:26 PM