Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس مامون قاضی کے انتقال پرالطاف حسین کا اظہار تعزیت


سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس مامون قاضی کے انتقال پرالطاف حسین کا اظہار تعزیت
 Posted on: 4/2/2014 1
سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس مامون قاضی کے انتقال پرالطاف حسین کا اظہار تعزیت
جسٹس مامون قاضی کے انتقال سے ملک وقوم ایک اصول پسند شخصیت سے محروم ہوگئی ، الطاف حسین
جسٹس مامون قاضی ان ججوں میں شامل تھے جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکارکردیا تھا، الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین

لندن۔۔۔2، اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس مامون قاضی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ملک وقوم ، عدلیہ کی آزادی اورقانون کی حکمرانی کیلئے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ جسٹس مامون قاضی کے انتقال سے ملک وقوم ایک اصول پسند شخصیت سے محروم ہوگئی ہے اوران کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء آسانی سے پرنہیں ہوسکے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جسٹس مامون قاضی ایک اصول پرست، عدل پسند ، محب وطن اور اچھے انسان تھے ،وہ ان ججوں میں شامل تھے جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکارکردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اصول پسندی کی پاداش میں جسٹس مامون قاضی کو متعدد مرتبہ مصائب ومشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے تمام مشکلات کا ثابت قدمی سے سامنا کیا اور اصولوں پرڈٹے رہے ۔ جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جسٹس مامون قاضی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔(آمین)

9/28/2024 10:25:07 PM