Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ آٹسٹک بچوں سے محبت کریں،جناب الطاف حسین


معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ آٹسٹک بچوں سے محبت کریں،جناب الطاف حسین
 Posted on: 4/1/2014 1
معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ آٹسٹک بچوں سے محبت کریں،جناب الطاف حسین
دنیا بھرکی طرح پا کستان میں بھی آٹزم کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح باعث تشویش ہے، الطا ف حسین
ملک بھر میں ذہنی نشوونما سے محروم بچوں اور ان کے والدین کی تربیت کے لیے عالمی سطح کے مراکز قائم کئے جائیں ، جناب الطاف حسین کا مطالبہ
2 اپریل آٹزم سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر ذہنی نشوو نما سے محروم بچوں اور انکے والدین سے اظہار یکجہتی کیلئے جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام 
لندن ۔۔۔یکم مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ نا مکمل ذ ہنی نشوو نما کے باعث ذہنی لحاظ سے کمزور بچے ہماری محبت کے مستحق ہیں ۔ ذہنی کمزوری کا شکار بچوں کو خصوصی توجہ دے کر انہیں بھی معاشرے کا بہتر فرد بنایا جا سکتا ہے ۔یہ بات جناب الطاف حسین نے ’’7ویں سالانہ ورلڈ آٹزم اوئیر نیس ڈے ‘ ‘ کے موقع پر مکمل ذہنی نشو و نما سے محروم افراد بالخصوص بچوں کے لیے اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہر سال سیکڑوں بچے آٹزم کا شکار ہوتے ہیں اور معاشرے میں خود کوتنہا محسوس کرنے لگتے ہیں،انھوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بچوں اور ان کے والدین کی حوصلہ افزائی کریں اور انھیں اس بات کا احسا س دلائیں کے وہ بھی ہمارے معاشرے میں برابر کے شہری اور معاشرے کے اہم ستون ہیں۔انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں آٹسٹک بچوں کی تربیت اور بہتری کے لیے مراکز قائم ہیں جہاں ان بچوں اور انکے والدین کے لئے سرکاری سطح پرتعلیمی اور تر بیتی پروگرام فراہم کیے جاتے ہیں۔ پاکستان میں اس نوعیت کا واحد ادارہ سینٹر فار آٹزم حق پرست قیادت کی کوششوں سے گزشتہ پانچ برس قبل کراچی میں قائم کیا گیا ہے جس میں ہر سال کراچی سمیت ملک بھر سے آنے والے والدین اور بچوں کو تعلیم و تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے اس ضرورت پر زور دیا ہے کے ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر مکمل ذہنی نشو ونما سے محروم آٹسٹک بچوں اور ان کے والدین کی تربیت و آگہی کے لیے عالمی سطح کے تربیتی مراکز قائم کئے جائیں اور قومی سطح پر ایسے بچوں کے پذیرائی کر کے انہیں اور انکے خاندانوں کو احسا س کمتری سے باہر نکالا جائے ۔ 

9/28/2024 10:22:04 PM