Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکن ثناء اللہ اور ہمدرد منصور احمد کے ماورائے عدالت قتل کا فوری نوٹس لیا جائے ،الطاف حسین


ایم کیوایم کے کارکن ثناء اللہ اور ہمدرد منصور احمد کے ماورائے عدالت قتل کا فوری نوٹس لیا جائے ،الطاف حسین
 Posted on: 4/1/2014 1
ایم کیوایم کے کارکن ثناء اللہ اور ہمدرد منصور احمد کے ماورائے عدالت قتل کا فوری نوٹس لیا جائے ،الطاف حسین
کارکنان کے ما ورائے عدالت قتل کے مسلسل واقعات ملک بھر کے انسانیت پسند عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہیں
پولیس کے متعصب اہلکاروں نے ایک ڈیتھ اسکواڈبنایا ہے جومہاجر کارکنوں کو چن چن کرگرفتارکرکے قتل کررہا ہے
حکومت کا فرض ہے وہ ایسے عناصر کا پتہ چلائے جو ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں
ڈیتھ اسکواڈ چلانے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی بھی اولادیں ہیں، جن کا کوئی نہیں ہو قدرت ان کا انتقام لیتی ہے
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
لندن۔۔۔یکم ، اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر، یونٹ 109 کے کارکن ثناء اللہ ولد حبیب اللہ اورایم کیوایم کے ہمدرد منصور احمد کے ماورائے عدالت قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاری ، حراست کے دوران ان پروحشیانہ تشدداور ماورائے عدالت قتل کے مسلسل واقعات ملک بھر کے انسانیت پسند عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں آپریشن کی آڑ میں پولیس کے بعض متعصب افسران نے ایک ڈیتھ اسکواڈبنایا ہے جومہاجر کارکنوں کو چن چن کرگرفتارکرکے قتل کررہا ہے اور ان کی تشدد زدہ لاشیں پھینک رہا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت کا فرض ہے وہ ایسے عناصر کا پتہ چلائے جو ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں کیونکہ شہریوں کی جان ومال کاتحفظ کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اوراگر حکومت اپنی اس ذمہ داری کو نبھانے میں ناکام رہتی ہے تو وہ بھی اس عمل کی ذمہ دار ہے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ جومتعصب عناصر آج دوسروں کے بچوں کوچن چن کرقتل کررہے ہیں اور اس عمل پر خوشیاں منارہے ہیں ، انہیں یادرکھنا چاہیے کہ جن کا کوئی نہیں ہو ان کا اللہ تعالیٰ ہوتا ہے ۔کہیں ایسا نہ ہو کہ انہیں بھی قدرت کے مکافات عمل کاسامنا کرنا پڑے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ محکمہ پولیس کے جومتعصب عناصر، ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنان کو بلاجواز گرفتارکرنے اور انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ عناصر غیرقانونی ، غیرآئینی اور غیرانسانی اقدامات کرکے ایم کیوایم کے پرامن کارکنان وعوام کو مشتعل کرنے کی سازش کررہے ہیں اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاری اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ماورائے عدالت قتل کرنے کے واقعات اسی سازش کا حصہ ہے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمد نوا زشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکن ثناء اللہ اور ہمدرد منصور احمد کے ماورائے عدالت قتل کا فوری نوٹس لیا جائے ،ماورائے عدالت قتل میں ملوث سفاک پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کرایا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے ثنا ء اللہ شہید اور منصوراحمد شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلندفرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔ (آمین)

9/28/2024 10:25:55 PM