Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر قومی ٹیم اورقوم کوالطاف حسین کی مبارکباد


پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر قومی ٹیم اورقوم کوالطاف حسین کی مبارکباد
 Posted on: 3/30/2014
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر قومی ٹیم اورقوم کوالطاف حسین کی مبارکباد 
شاندار کھیل کے مظاہرے پر قومی ٹیم کاایک ایک کھلاڑی بالخصوص احمد شہزاد زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیزکے خلاف بھی محنت ولگن ، نظم وضبط، اسپورٹس مین اسپرٹ اورٹیم ورک کامظاہرہ کرنا ہوگا
الطاف حسین کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندارکامیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار
لندن۔۔۔30، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم اورقوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف شاندار کھیل کامظاہرہ کیا ہے جس پر قومی ٹیم کاایک ایک کھلاڑی بالخصوص احمد شہزاد زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کا اگلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہوگا جوکہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے، پوری قوم کی امیدیں قومی کرکٹ ٹیم پرلگی ہوئی ہیں لہٰذا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے خلاف بھی اسی طرح محنت ولگن ، نظم وضبط، اسپورٹس مین اسپرٹ اورٹیم ورک کامظاہرہ کرکے شاندارکامیابی حاصل کرنی ہوگی تاکہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن ہوسکے۔ جناب الطاف حسین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندارکامیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔

9/28/2024 10:24:19 PM