Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ گہوارۂ ادب کے زیر اہتمام ’’بیاد محسن بھوپالی ‘‘ کے عنوان سے عالمی مشاعرے کا انعقاد


متحدہ قومی موومنٹ گہوارۂ ادب کے زیر اہتمام ’’بیاد محسن بھوپالی ‘‘ کے عنوان سے عالمی مشاعرے کا انعقاد
 Posted on: 3/30/2014
متحدہ قومی موومنٹ گہوارۂ ادب کے زیر اہتمام ’’بیاد محسن بھوپالی ‘‘ کے عنوان سے عالمی مشاعرے کا انعقاد 
مشاعرے میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی اور شعراکو بھرپور دادد ی 
مشاعرے کے انتظامات کرنے والے ذمہ داران و کاکنان کوجناب الطاف حسین کا خراج تحسین 
لال قلعہ گراؤنڈ میں ہندوستان ، امریکہ ،کینیڈا سمیت دنیا بھر سے آئے معروف شعرا ء کرام نے شرکت کی 
الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون سمیت د تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادنے بہت بڑی تعدادمیں شرکت
کراچی ۔۔۔ 30مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ادبی شعبے گہوارۂ ادب کے زیر اہتمام ہفتے کی شب لا ل قلعہ گراؤنڈ عزیز آبادمیں’’بیاد محسن بھوپالی‘‘ کے عنوان سے عالمی مشاعرے کا انعقادہواجس میں ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ شعراء کرام نقاش کاظمی،ظفر اقبال ،ڈاکٹر پیر زادہ قا سم ،عظیم راہی ، آزاد مبارک ، قیصر وجدی ، افضل خان،حیدر حسنین جلیسی،عتیق الرحمان، جاوید صبا ، تسلیم الہٰی ذلفی،خواجہ رفیق انجم، عارف شفیق،ریحانہ روحی، احمد نوید،عباس تابش ، انورشعوربھارت سے آئے ہوئے شعرا ء کرام وجے تیواری ، ممتاز نسیم،حسن کاظمی ،ڈاکٹر نسیم نکہت،ایشا ناز،اظہر عنایت ،امریکہ سے آئی ہوئی شاعرہ موناشہاب اوردیگر نے شرکت کی اوراپنے تازہ قطعے، کلام،غزلیں اورنظمیں پیش کرکے محفل کو چارچاندلگائے اور شرکا ء سے زبردست داد وصول کی۔عالمی مشاعرے میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی اورمشاعرے کے انعقادکوامن واستحکام کاسنگ میل قراردیتے ہوئے ملک کے دیگرصوبوں سمیت بیرون ممالک بھارت،کینیڈا،امریکہ سے آئے ہوئے تمام شعراء کرام کوخوش آمدیدکہا اوران کاشکریہ اداکیا۔عالمی مشاعرے کی صدارت بھارت کے نامور شاعر گلزار دہلوی نے کی اور اپنے مخصوص انداز میں عمدہ شاعری کرکے حاضرین محفل کے دل جیت لئے جبکہ ماہرین تعلیم ،دانشورو معروف ادبی شخصیت ڈاکٹرپیرزادہ قاسم رضانے مشاعرے میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی اوراپنی شاعری سے شرکاء کولفت اندوزکیا۔ مشاعرے کاآغاز مقررہ وقت پرسندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف سید فیصل علی سبزواری نے شمع محفل روشن کرکے کیااورحمدیہ اشعارکے بعد جناب محسن بھوپالی کے معروف اشعار
تلقین اعتماد وہ فرمارہے ہیں آج
راہِ طلب میں خود جو کبھی معتبر نہ تھے
نیرنگیِ سیاست دوراں تو دیکھیئے 
منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے
جبکہ مشاعرے کی نظامت کے فرائض معروف ادیب و شاعرنقاش کاظمی اوررضوان صدیقی نے انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دئیے ۔ محفل مشاعرے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون ،دانشور،ادیب،پروفیسرز،کالم کار،ڈاکٹرز،انجینئرز،وکلاء،بینکرز،صنعتکار، تاجر،فنکاراورفنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادنے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی جن میں خواتین کی تعدادنمایاں تھی۔مشاعرے میں تشریف لانے والے شعراء کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زڈاکٹر نصرت ،انجینئر ناصر جمال رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست ارکان سینٹ، قومی و صو بائی اسمبلی نے خوش آمدید کہا جبکہ اس موقع پرایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی اور ایم کیو ایم کے مختلف ونگزاورشعبہ جات کے ذمہ داران ، مختلف سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان بھی موجودتھے ۔لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں عالمی مشاعرہ کے انعقادکے سلسلے میں مشاعرہ گا ہ کوانتہائی خوبصورت پھولوں اور رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا تھااور شرکاء کی دلچسپی کے لیے ڈیجیٹل اسکرین کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس پرمشاعرے کی براہ راست نشرکیاجاتا رہا تاکہ اسٹیج سے فاصلے پر موجود شرکاء مشاعرہ بھی پوری طرح محظوظ ہو سکیں ،مشاعرے میں بزرگ خواتین غرارے زیب تن کئے ہوئے تھیں ، ان کے پاس روایتی پائندان ، سروطے موجود تھے ، حاضرین محفل کو پان، سونف اور چھالیاں پیش کی جاتی رہیں جبکہ پیک دان میں جگہ جگہ موجود تھے جس سے مشاعرے کی روایتی تہذیب اورجھلک دکھائی دی ۔پنڈال کے چاروں جانب معروف شعرا ء کرام کے اشعار پرمبنی بینر اور پینا فیلکس آویزاں کئے گئے تھے جو پنڈال کی دلکشی میں اضافہ کر رہے تھے ۔ اس موقع پر عوام کی سہولت کے لیے گراؤنڈ کے باہرلگائے گئے ایم کیو ایم لٹریچر کمیٹی کی جانب سے کتب بینی کے شوقین افرا د کے لیے اسٹال لگایا گیا تھا، جبکہ ایم کیو ایم کے سائبر کام ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا کیمپ بھی قائم کیا گیا تھا ۔پنڈال میں موجودشرکاء کیلئے پان اورچائے کاخصوصی انتظام کیاگیا۔

9/28/2024 10:22:51 PM