سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم ادیب زیدی سے ایم کیو ایم کا اظہا ر لا تعلقی
ادیب زیدی نامی شخص دھوکہ دہی اورپیسوں کے لین دین میں ملوث ہے جس کاایم کیوایم یااے پی ایم ایس اوسے قطعی کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم اعلامیہ
کراچی ۔۔۔30مارچ2014ء
متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جامعہ سر سید یونیورسٹی کے طالب علم ادیب زیدی سے ایم کیوایم کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ایک اعلامیے کے مطابق ادیب زیدی نامی شخص جوکہ جامع سرسیدمیں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور خودکوایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کاکارکن ظاہرکرکے تنظیم کوبدنام کرنے میں مصروف عمل رہتاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ادیب زیدی سے لاتعلقی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس شخص کے کسی بھی عمل سے ایم کیوایم اور اے پی ایم ایس اوکاکوئی تعلق نہیں ہے۔