Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے ایم کیوایم کے زیر اہتمام ارتھ آور 2014ء کی تقریب کا انعقاد


ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے ایم کیوایم کے زیر اہتمام ارتھ آور 2014ء کی تقریب کا انعقاد
 Posted on: 3/29/2014
ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے ایم کیوایم کے زیر اہتمام ارتھ آور 2014ء کی تقریب کا انعقاد
قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کا عزم ہے کہ دنیا کو ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ بنایا جائے، رابطہ کمیٹی رکن حیدر عباس رضوی
متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو دنیا بھر میں رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلوں کے حوالے سے گرین سوچ رکھتی ہے
الطاف حسین دنیا کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جو دنیا کو محفوظ بنانے کے عزم کے ساتھ حقیقی طور پر کوشاں ہے، معظم خان
تقریب میں WWF کے نمائندوں کی شرکت، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ مہم میں تعاون پر شکریہ
ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے منعقدہ تقریب سے ریحان ہاشمی، علی رضا عابدی اور ثمن جعفری و دیگر کا خطاب
کراچی ۔۔۔ 29مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کے لیے عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ارتھ آور 2014 منا یا گیا اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے پبلک رلیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نائن زیرو پر The Earth Hour Lets Go Greenکے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر کے نمائندے معظم خان اور شفیع اللہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال، اراکین رابطہ کمیٹی محمد واسع جلیل، احمد سلیم صدیقی، افتخار اکبر رندھاوا، ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، کارکنان، ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کے لیے کام کرنے والی مختلف تنظیموں ، طالبعلموں اور عوام بالخصوص معصوم بچوں ، بچیوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے ارتھ آور 2014کے حوالے سے آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو دنیا بھر میں رونما ں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلوں کے حوالے سے گرین سوچ رکھتی ہے او ر چاہتی ہے کہ دنیا بھر کے انسان ایم کیو ایم اور قائد تحریک الطاف حسین کی طرح دنیا کو محفوظ ترین سیارہ بنانے کے لیے گرین سوچ اپنائیں تاکہ دنیا کو آئند ہ نسلوں کے لیے محفوظ اور صاف ستھر ا بنایا جا سکے ۔ انھوں نے کہا کہ ماحول میں رونماں ہونے والی تبدیلوں سے آگہی بہت ضروری ہے اور ہم اپنے گھر سے اس آگہی کا آغاز کر کے اپنے محلے ، علاقے ، شہر ، صوبے اور پورے ملک کو ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ بنا سکتے ہیں ۔ انھوں نے ملک میں آبی ، شمسی اور فضائی توانائی کے استعمال کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ملک قدرت کے ان انمول تحا ئف کو مثبت انداز میں استعمال کرکے اپنے لوگوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ انھوں نے تقریب میں شریک معصوم بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور قائد تحریک کا عزم ہے کہ دنیا کو ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ بنایا جائے اور یہی ارتھ آور کا پیغام بھی ہے۔تقریب سے ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر کے نمائندے معظم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کی صورت میں کوئی ایسا سیاسی لیڈر بھی ہے کہ جو دنیا کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کی سوچ رکھتا ہے ۔ انھوں نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کی آگہی مہم میں الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے WWFکے ساتھ بھر پور تعاون پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ WWFدنیا بھرمیں ماحولیاتی حفاظت کے لیے اقدامات کرتی آر ہی ہے لیکن ہما ری تنظیم نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو وہ دنیا کا واحد سیاسی لیڈر پایہ ہے جو اس عزم کے ساتھ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے حقیقی طور پر کوشاں ہے ۔تقریب سے حق پرست ارکان قومی اسمبلی ریحان ہاشمی اور علی رضا عابدی اور پبلک رلیشن ڈپارٹمنٹ کی نمائندہ ڈاکٹر ساجدہ سلیم اور پبلک رلیشن ڈپارٹمنٹ کی انچارج سمن جعفری نے بھی خطاب کیا اور شرکاء کو ماحولیاتی آلودگی سے حفاظت کے مختلف طریقہ کار سے آگہی فراہم کی ۔تقریب کے اختتام پر ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر کے نمائندے معظم خان نے ایم کیو ایم کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کے لیے مسلسل ارتھ آور کے انعقاد اور WWFکے ساتھ ایم کیو ایم کے تعاون پر قائد تحریک الطاف حسین کے اعزاز میں WWFکی جانب سے حیدر عباس رضوی کو یادگاری شیلڈپیش کی ۔اس موقع پر ماحولیاتی آلودگی سے متعلق دستاویزی آگہی فلم بھی شرکاء کو دکھا ئی گئی اور ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا شمسی توانائی سے چلنے والا ماڈل بھی متعارف کروایا گیا۔

9/28/2024 10:24:10 PM