آج کاپاکستان قائداعظم اورعلامہ اقبال کے وژن کاپاکستان نہیں بلکہ مذہبی انتہاپسندوں، جاگیرداروں اورمراعات یافتہ طبقہ کی ز نجیروں میں جکڑاہواپاکستان ہے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
پاکستان کوحقیقی معنوں میں زنجیروں سے آزادکراناہے توپوری قوم کوقائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدہوناہوگا
اگرسیاسی ومذہبی جماعتوں نے عوام کوان کے حقوق دلادیئے ہوتے قائدتحریک الطاف حسین کوایم کیوایم بنانے کی ضرورت پیش نہ آتی
قائدتحریک الطاف حسین صرف مہاجروں کی نہیں بلکہ تمام محروموں اورمظلوموں کی آوازہیں۔عبدالحسیب
23مارچ اور18مارچ دونوں تاریخیں ہمارے بزرگوں کے خون سے لکھی گئی ہیں۔خالدسلطان
پاکستان میں اگرکوئی لیڈرحقیقی تبدیلی لاسکتاہے تو وہ صرف قائدتحریک الطاف حسین ہیں۔ڈاکٹرسلیم دانش
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں ایم کیوایم کے 30ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب
اجتماع میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈ،شیفلڈ اوردیگرشہروں میں مقیم کارکنوں اورہمدرد وں کی شرکت
لندن۔۔۔25 مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ آج کاپاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اورعلامہ اقبال کے وژن کاپاکستان نہیں بلکہ یہ مذہبی انتہاپسندوں، جاگیرداروں اورمراعات یافتہ طبقہ کی ز نجیروں میں جکڑاہواپاکستان ہے، پاکستان کوحقیقی معنوں میں ان زنجیروں سے آزادکراناہے اور پاکستان کوبچاناہے توپوری قوم کوقائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدہوناہوگااسی صورت میں ہم اپنے خوابوں کی منزل پرپہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایم کیوایم کے 30ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈ،شیفلڈ اوردیگرشہروں میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردپاکستانیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔اجتماع میں پاکستان سے آئے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب ، خالدسلطان اوررابطہ کمیٹی لندن کے ارکان طارق جاوید، مصطفےٰ عزیزآبادی بھی شریک تھے۔اجتماع سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حاظرین کویوم پاکستان اورایم کیوایم کے یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے 23مارچ 1940ء کوقیام پاکستان کی بنیادرکھی،پاکستان تواس کے سات سال کے اندرحاصل کرلیاگیا لیکن قیام پاکستان کے مقاصدآج تک حاصل نہیں ہوئے، پاکستان کوجاگیردارانہ نظام کی زنجیروں نے جکڑلیا،یہ جاگیردارانہ نظام جمہوریت کی ضدہے۔ اسی فرسودہ نظام کی وجہ سے آج تک عوام کوحقوق نہیں ملے،آج بھی عام پاکستانی ننگے پاؤں ہیں اورزندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں لہٰذا